آرائش محفل (قصہ حاتم طائی)

آرائشِ محفل ادب عالیہ کی نمائندہ کتاب ہے جو حاتم طائی کے قصوں پر مشتمل ہے۔ یہ قصہ فارسی زبان سے اردو میں سید حیدر بخش حیدری نے 1802ء میں گلکرسٹ کی فرمائش پر فورٹ ولیم کالج کے لیے اردو میں منتقل کیا۔ اس میں حاتم طائی کے سات سفروں کا بیان ہے جو اس نے حسن بانو کے عشق کی خاطر کیے تھے اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوا تھا۔