The آرڈر آف دی ریڈ سٹار ( روسی زبان میں: Орден Красной Звезды،روسی رومن زبان میں :  Orden Krasnoy Zvezdy) سوویت یونین کا ایک فوجی اعزاز تھا۔ یہ 6 اپریل 1930 کے یو ایس ایس آر کے سپریم سوویت کے پریزیڈیم کے فرمان کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا  [1] لیکن اس کے قانون کی وضاحت صرف 5 مئی 1930 کے یو ایس ایس آر کے سپریم سوویت کے پریزیڈیم کے فرمان میں کی گئی تھی۔[2]  اس قانون میں7 مئی 1936،  19 جون 1943 [3]،  26 فروری 1946 [4]، 15 اکتوبر 1947، 16 دسمبر 1947  کے یو ایس ایس آر کے سپریم سوویت کے پریزیڈیم کے فرمانوں کے ذریعے ترمیم کی گئی [5]۔اور 28 مارچ 1980 کے فرمان نمبر 1803-X کے ذریعے ترامیم کی گئیں۔[6]

ایوارڈ دیے جانے کا معیار ترمیم

ریڈ سٹار کا آرڈر فوجی تنظیموں کے مختلف حصوں، جیسے فوجی یونٹوں، جنگی جہازوں، انجمنوں، کاروباری اداروں، اداروں اور تنظیموں کے افسران اور افواج کے فوجی اہلکاروں اور کو دیا جاتا ہے۔ اس آرڈر کے تحت مختلف شعبوں کے ملازمین کو مختار کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی خدمات کے میدان میں بہتری پیدا کر سکیں۔[7]

ایوارڈ کی اہمیت ترمیم

ریڈ سٹار آرڈر کی اہمیت کافی میدانوں میں دیکھی جاتی ہے:

  • جنگ میں ذاتی ہمت اور بہادری کو تسلیم کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں کو جو لڑائی میں بہترین تنظیم اور قیادت اور اعلیٰ کردار کے حامل ہوتے ہیں انھیں دیا گیا۔
  • فوجی یونٹوں اور فارمیشنوں کی کامیاب کارروائیوں کے لیے جس کے نتیجے میں دشمن کو کافی جانی یا مالی نقصان پہنچایا ہو انھیں دیا جاتا ہے۔
  • عوامی تحفظ اور سوویت اتحاد کی ریاستی سرحد کی حفاظت کو یقینی بنانے میں شاندار خدامت کے حاملین کو دیا گیا۔
  • فوجی فرائض کی انجام دہی کے دوران دکھائی گئی ہمت اور بہادری کے لیے یا ایسے حالات میں جن میں جان کو خطرہ لاحق ہو۔
  • خصوصی کمانڈ ٹاسک کی مثالی کارکردگی اور امن کے وقت میں کیے گئے دیگر شاندار کاموں کے لیے۔