آغا بابر

پاکستانی افسانہ نگار، ڈراما نویس

آغا بابر (پیدائش: 31 مارچ، 1919ء- وفات: 25 ستمبر، 1998ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز افسانہ نگار، ناول نگار اور ڈراما نویس تھے۔

آغا بابر
معلومات شخصیت
پیدائش 31 مارچ 1919ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بٹالا ،  ضلع گورداسپور ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 25 ستمبر 1998ء (79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیویارک شہر ،  ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ڈراما نگار ،  افسانہ نگار ،  مدیر ،  ناول نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت بین الخدماتی تعلقات عامہ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک حلقہ ارباب ذوق   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

آغا بابر 31 مارچ، 1919ء کوبٹالہ، ضلع گرداسپور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا صل نام سجاد حسین تھا۔ وہ گورنمنٹ کالج لاہور اور پنجاب یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے۔ ابتدا میں انھوں نے فلموں میں مکالمہ نویس کے طور پر کام کیا اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے اورانٹر سروسز پبلک ریلیشنزکے جریدے مجاہد اور ہلال کے مدیر رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ امریکا چلے گئے اور عمر کا باقی حصہ انھوں نے وہیں بسر کیا۔ وہ مشہور افسانہ نگار اور مؤرخ عاشق حسین بٹالوی اور ممتاز قانون دان اعجاز حسین بٹالوی کے بھائی تھے۔ آغا بابر اردو کے اہم افسانہ نگاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے افسانوی مجموعوں میں چاک گریباں ، لب گویا، اڑن طشتری، کہانی بولتی ہے اور پھول کی کوئی قیمت نہیں ، ایک ناول حوا کی کہانی کے علاوہ ڈراموں کے تین مجموعے بڑا صاحب، سیز فائر اور گوارا ہونیش عشق شامل ہیں۔ انھوں نے اپنی سوانح عمری بھی قلم بند کی تھی مگر وہ ان کی وفات کہ وجہ سے ادھوری رہ گئے۔[1]

تصانیف ترمیم

  • چاک گریباں (افسانے)
  • لب گویا (افسانے)
  • اڑن طشتری (افسانے)
  • کہانی بولتی ہے (افسانے)
  • پھول کی کوئی قیمت نہیں (افسانے)
  • حوا کی کہانی (ناول)
  • بڑا صاحب (ڈراما)
  • سیش فائر (ڈراما)
  • گوارا ہونیش عشق (ڈراما)

وفات ترمیم

آغا بابر 25 ستمبر 1998ء کو نیو یارک ریاستہائے متحدہ امریکا میں وفات پاگئے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ پبلی کیشنز کراچی، 2010ء، ص 825