آغا سید یوسف الموسوی الصفوی 1904 ء میں بڈگام کے آغا خاندان میں پیدا ہوئے۔ آپ ایک مذہبی رہنما اور عالم دین تھے۔ [1] آپ کا انتقال 29 اگست 1982 کو بڈگام میں ہوا اور آپ زیارت سرکار مہدی بڈگام میں دفن کیے گئے۔ [2] آپ نے انجمن شرعی شیعیان کی بنیاد ڈالی۔ آپ نے لوگوں کو اسلامی علوم سکھانے کے لیے جامعہ باب العلم کشمیر کی بنیاد ڈالی۔ [3] اس جامع سے تا حال کئی طالب علم و علما نکلے ہیں۔ آپ کے نام پے کئی ادارے اس وقت کام کر رہے ہیں۔ جن میں آیت اللہ یوسف میموریل ٹرسٹ، آیت اللہ یوسف مرکزی امام بارگاہ بمنہ، آیت اللہ یوسف میموریل ڈسٹرکٹ اسپتال بڈگام شامل ہیں۔ [4]

آغا سید یوسف الموسوی الصفوی
آغا سید یوسف کشمیری کی تصویر

معلومات شخصیت
پیدائش 18 مارچ 1904(1904-03-18)
بھارت کا پرچم بڈگام, بھارت
وفات 29 اگست 1982
بڈگام، کشمیر
قومیت کشمیری
نسل کشمیری، سید
مذہب شیعہ مسلم، جعفری، اصولی
عملی زندگی
مادر علمی حوزہ علمیہ نجف اشرف
حوزہ علمیہ قم
پیشہ دینی عالم ، آیت اللہ
پیشہ ورانہ زبان کشمیری، عربی، فارسی
ویب سائٹ
ویب سائٹ https://raheislam.org

حوالہ جات ترمیم

  1. تاریخ شیعیان کشمیر
  2. تاریخ کشمیر مطبوعہ از راہ اسلام آرگنائزیشن
  3. تاریخ کشمیر مطبوعہ از راہ اسلام آرگنائزیشن
  4. تاریخ کشمیر مطبوعہ از راہ اسلام آرگنائزیشن