آہنی مائع (انگریزی: ferrofluid) ایک ایسا مائع ہے جو مقناطیسی میدان (magnetic field) کی موجودگی میں مقناطیس بن (magnetized ہو) جاتا ہے۔ یہ ایک ایسامائع (مثلاً کوئی تیل) ہے جس میں آئرن آکسائید کے ذرات کو ایک صابن نما کیمیائی مادہ کے ذریعے اس طرح سمویا جاتا ہے کہ وہ علاحدہ نہ ہو سکیں۔ عام مائع میں اگر آئرن آکسائیڈ ملایا جائے تو اسے مقناطیس کے ذریعے مکمل طور پر علاحدہ کیا جا سکتا ہے مگر آہنی مائع میں سے آئرن آکسائیڈ کے ذرات کو علاحدہ نہیں کیا جا سکتا۔

آہنی مائع ایک شیشہ کے اوپر رکھ کر نیچے مقناطیس رکھا گیا ہے۔ سیاہ آہنی مائع نے مقناطیسی میدان کی وجہ سے نوکدار شکلیں بنا لی ہیں۔ جو عموماً عام مائع سے ممکن نہیں

استعمال ترمیم

برقی آلات میں مثلاً قرص کثیفی قیادہ (ہارڈ ڈسک) میں ایک درزبند (seal) کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو ایک مسلسل گردش میں رہنے والے جسم کو رگڑ پیدا کیے بغیر ایک بہترین درزبند کا کام کرتا ہے۔ دوسرے آلات میں یہ رگڑ کو کم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس کا خفیہ استعمال ناسا (NASA) اور امریکی فضائیہ بھی کرتی ہے کیونکہ اگر اسے جہازوں اور دیگر دھاتی آلات کے اوپر لگایا جائے تو یہ ریڈار کو دھوکا دیتا ہے اور جہاز وغیرہ کا مشاہدہ ریڈار کی مدد سے نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ برقی مقناطیسی شعاوؤں کے منعکس ہونے کو کم کرتا ہے جس سے ریڈار جہاز کو پکڑنے میں ناکام رہتا ہے۔ ناسا (NASA) نے اسے خلاء میں خلائی جہازوں کا درجہ حرارت کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا ہے۔ طب میں اسے عکسِ مقناطیسی (MRI) میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

بیرونی روابط ترمیم