ابراج البیت کلاک ٹاور " : ابراج البیت کلاک ٹاور، جسے عام طور پر مکہ ٹاور کے طور پر جانا جاتا ہے، سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں واقع ہے اور دنیا کے بلند ترین کلاک ٹاورز میں سے ایک ہے ۔ اس کی کل بلندی 600 میٹر تقریباً 1970 فٹ ہے، 15 بلین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کردہ اس عمارت میں 120 منزلیں ہیں۔ حجم کے لحاظ سے یہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہے اس کے علاوہ اس ٹاور کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا بڑا گھڑیال ہے، دنیا کی سب سے بڑی گھڑیوں میں سے ایک ہے۔ کلاک ٹاور کے اوپری 5 منزلوں پر ایک میوزیم بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس عمارت میں شاپنگ مال بھی ہے ۔ اس ٹاور پر پانچوں وقت کی نمازوں کے وقت بھی لکھے گئے ہیں جو 30 کلومیٹر دور ہی سے دیکھے جا سکتے ہیں ۔ یہاں سے دی جانے والی آذان تقریباً آٹھ کلومیٹر تک سنی جا سکتی ہے۔ ابراج البیت کلاک ٹاور کی تعمیر کا مقصد مکہ مکرمہ کے مقدس شہر کو جدید سہولیات فراہم کرنا اور حج کے دوران حجاج کرام کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سنبھالنا تھا۔ یہ عمارت حرم شریف کے قریب واقع ہے۔مکہ کلاک ٹاور میں کئی ہوٹلز، شاپنگ مال اور رہائشی اپارٹمنٹس شامل ہیں، جو حج اور عمرہ کے زائرین کے لیے سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ٹاور کی گھڑی رات کو تقریباً دس سے گیارہ میل کے فاصلے سے دیکھی جا سکتی ہے اور اس کے اوپر ایک تقریباً 70 فٹ اونچا ہلال نصب ہے۔ جو اسے جدید دنیا کا سب سے خوبصورت اور دلکش کلاک ٹاور بناتا ہے ۔

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

باضابطہ ویب گاہ

ابراج البیت، اسکائی اسکریپر ویب گاہ