ابوداؤد محمد صادق

پاکستانی مسلمان عالم دین

مفتی ابو داؤد محمد صادق رضوی بانئ و امیر جماعت رضائے مصطفے ٰ پاکستان۔

ابوداؤد محمد صادق
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1929ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 3 اکتوبر 2015ء (85–86 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گوجرانوالہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ عبد الرشید جھنگوی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ غیر فکشن مصنف ،  عالم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت ترمیم

آپ کی ولادت رجب1350 ہجری بمطابق دسمبر 1929عیسوی کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ میں ہوئی۔

ابتدائی۔ تعلیمی ترمیم

ابتدائی تعلیم کوٹلی لوہاراں شرقی میں حاصل کی۔ کچھ عرصہ بریلی میں اپنے والد کے ساتھ گئے جہاں جامعہ رضویہ منظر الاسلام کے شعبہ حفظ میں حفظ کرتے رہے سید جماعت علی شاہ رحمۃاللہ علیہ محدث علی پوری کے زیر سایہ جامعہ نقشبندیہ علی پور سیداں میں درس نظامی کی تعلیم حاصل کی جبکہ 1369ھ میں دورہ حدیث شریف محدث اعظم پاکستان کے پاس فیصل آباد میں کیا۔ جبکہ محدث اعظم پاکستان کے خلیفہ اول ہونے کا شرف بھی رکھتے ہیں ‘ مفتی اعظم مصطفیٰ رضا خان بریلوی اور بہت سارے مشائخ سے سند خلافت حاصل کی۔ محمد عبد الرشید جھنگوی سے بھی استفادہ علم کیا تحریک پاکستان‘ تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفےٰ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میں انھوں نے بھرپور کردار حاصل کیا اور جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ 1970 ءمیں انھوں نے جمیعت علمائے پاکستان کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑا۔ آپ نے گوجرانوالہ میں دارالعلوم سراج العلوم گوجرنوالہ قائم کیا جہاں 29 ذیقعد 1370ھ سے 13 اکتوبر 2015ء مسلسل 66 سال خدمت دین کا فریضہ انجام دیا۔ آپ سینکڑوں مساجد اور مدارس کی سرپرستی کر تے رہے۔

القابات و خطابت ترمیم

عاشق مصطفیٰ' فدائے غوث الوری' مقتدائے اهلسنت' شیخ طریقت' استاذالعلماء' پیکر صدق و صفا' مرد حق آگاه' فخر ملت اسلامیه' حامئ سنت' ماحئ بدعت' واقف رموز حقیقت' آفتاب قادریت' جبل استقامت' فخر رضویت' یادگار اسلاف' برکت الزمان' سراپا تقوی و اخلاق مفتی اعظم پاکستان' صادق الاقوال والاحوال' مخزن محاسن الاخلاق' عالم با عمل' محافظ مذهب امام اعظم' قاسم فیضان داتا گنج بخش' داعئ مسلک قادری و مجددی' پاسبان مسلک امام احمد رضا' مظهر حجت الاسلام' خلیفهء مجاز مفتی اعظم عالم اسلام' خلیفهء اول و نائب محدث اعظم پاکستان' خلیفهء خاص حضور قطب مدینه' فیض یافته حضور امیر ملت محدث علی پوری' ولئ کامل' پروردئه نگاه فقیه اعظم محدث کوٹلوی' نباض قوم' فضیلت الشیخ' حضرت العلام الحاج المفتی پیر ابوداؤد محمد صادق قادری رضوی صاحب بانئ و امیر جماعت رضائے مصطفیٰ پاکستان-[1]

انتقال ترمیم

18 ذی الحج 1436ھ بمطابق3اکتوبر 2015ء بروز ہفتہ گوجرانوالہ میں انتقال کر گئے پسماندگان میں بیوہ اور دو صاحبزادگان الحاج محمد داﺅد رضوی اور صاحبزادہ محمد رﺅف رضوی کے علاوہ سینکڑوں مرید سوگوار چھوڑے ہیں۔[2]

تصنیفات ترمیم

آپ نے 58 سال پہلے ہفت روزہ رضائے مصطفےٰ کا اجرا کیا جو بعد میں ماہنامہ ہو گیا اس کے علاوہ بہت سی کتب و رسائل تصنیف کیے

  • نورانی حقائق
  • شان محمدی
  • رحمت خدا وندی
  • یا رسول اللہ کہنے کا ثبوت
  • مسئلہ نور
  • تحفہ معراج
  • یادگار خلیل و ذبیح
  • حدیث نو ر اور نور مجسم ہونے کا بیان
  • مسلک سیدنا صدیق اکبر
  • روحانی حقائق
  • اسلامی تعلیمات
  • فیضان الحرمین
  • نماز نبوی
  • نغمات رضا
  • انوار عقیدت
  • بہار عقیدت
  • غازی محمد عامر چیمہ شہید
  • تحفۃ النساء
  • اعلیحضرت کی شخصیت کا بیان
  • خطرہ کی گھنٹی
  • خطرہ کا سائرن
  • مقام والدین
  • آداب مرشد
  • تاریخی حقائق[3]

حوالہ جات ترمیم