مصر میں سوڈان کی سرحد کے قریب دریائے نیل کے کنارے ایک مقام جہاں فرعون رامیسس دوم کے تعمیر کردہ تقریباً 1200 ق۔ م پرانے دو مندر ہیں۔ یہ ڈھلوان چٹانوں کو تراش کر بنائے گئے تھے۔ بڑامندر ایک سو فٹ زیادہ اونچا ہے اور اس میں رامیس دوم کے چار مجمسے ہیں۔ ہر ایک کی بلندی 65 فٹ ہے۔ مندر کے پچھلے حصے میں 14 کمرے ہیں۔ یہ بھی چٹان کو کاٹ کر بنائے گئے ہیں۔ تمام دیواریں نقش و نگار سے آراستہ ہیں اور ستونوں پر فرعون کی تصویریں بنی ہوئی ہیں۔ ان مندروں کو 1812ء میں سوئٹزر لینڈ کے ایک سیاح جان برک ہارٹ دریافت کیا تھا۔ اسوان بند کی تعمیر سے مندروں کی تباہی کا خطرہ تھا۔ آخر اطالیہ کی یہ تجویز منظور کر لی گئی کہ مندروں کو کاٹ کر نیل کی سطح سے بلند ایک جبوترے پر نصب کر دیا جائے۔ اس مہم پر 1961ء میں یونیسکو کے زیر اہتمام کام شروع ہوا اور اسوان بند کی تکمیل سے قبل یہ مندر اس جگہ سے ہٹا دیے گئے۔

ابوسمبل کی تصویر

نگار خانہ ترمیم