ابو صالح سمان رحمہ اللہ علیہ (عربی: أبو صالح السمان) (وفات 101 ہجری ، 720 عیسوی) آپ مدینہ منورہ کے ابتدائی محدثین میں سے ایک ہیں۔ آپ کا شمار تابعین میں سے ہوتا ہے.

ابو صالح سمان
أبو صالح السمان
ذاتی
وفات720 عیسوی (101 ہجری)
مذہباسلام
دورابتدائی اسلامی دور
دور حکومتخلافت راشدہ
فرقہسنی

سیرت ترمیم

وہ عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور میں پیدا ہوئے تھے اور ام المؤمنین حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام تھے - جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی تھیں۔ آپ نے مدینہ میں قیام کیا اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے محاصرہ کو دیکھا۔ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ کے دور حکومت کے آخر میں 101 ہجری میں وفات پائی۔[1] [2]

اساتذہ ترمیم

آپ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بہت سے اصحاب سے ملاقات کی اور ان سے حدیثیں بیان کیں: سعد ابن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ، عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ، ابوہریرہ رضی اللّٰہ عنہ ، عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ ، عبد اللہ بن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ۔ [3][1]

تلامذہ ترمیم

ان سے روایت کرنے والوں میں سے بعض یہ ہیں: سہیل ابن ابی صالح (بیٹا) سلیمان بن مہران اعمش ، زید بن اسلم ، عبد اللہ ابن دینار ، ابن شہاب الزہری ۔[1][4]

مرتبہ حدیث ترمیم

احمد بن حنبل رحمہ اللہ علیہ نے کہا کہ وہ ثقہ، (حدیث کے معاملات میں ثقہ) اور بہت مشہور اور محترم تھے۔ [1] [1] [5]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت ٹ Al-Dhahabi۔ Siyar a`lam al-nubala (بزبان عربی)۔ صفحہ: 172 
  2. Ibn Kathir۔ Bidayah wa al-Nihayah (بزبان عربی)۔ 12۔ صفحہ: 723۔ وفيها توفي مع عمر بن عبد العزيز ربعي بن حراش، ومسلم بن يسار وأبو صالح السمان 
  3. Bukhari۔ al-Tārīkh al-Kabīr۔ 3۔ صفحہ: 260 
  4. Ibn Hibban۔ Al-Thiqat (بزبان عربی)۔ صفحہ: 222 
  5. Ibn Hajar al-‘Asqalani۔ Tahdhib al-Tahdhib (بزبان عربی)۔ 3۔ صفحہ: 219۔ ثقة ثقة، من أجل الناس وأوثقهم