عالم دین

پیدائش ترمیم

مولانا زکریا زاہد ضلع قصور کے گاؤں بازید پور میں 1953ء میں پیدا ہوئے.

تعلیم ترمیم

مارچ 1965ء تک گاؤں ہی میں پرائمری تک تعلیم حاصل کی .1968ء میں مختلف دینی مدارس میں دینی تعلیم کے لیے رخ کیا. اسی دوران میٹرک اور ادیب عربی کے امتحانات پاس کیے. 1974ء میں جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے ثانویہ عامہ کی سند حاصل کی.

عملی زندگی ترمیم

2 جنوری 1982ء میں مملکت سعودیہ عرب کے اشاعتی و تبلیغی ادارے مکتب الدعوۃ والارشاد میں ملازمت اختیار کرلی. اسی دوران بی اے, وفاق المدارس اور عربی فاضل کا امتحان پاس کیا. اپریل 1987ء تک اسی ادارے سے وابستہ رہے. اس کے بعد سعودی وزارت عدل میں بحیثیت مترجم تعینات ہو گئے۔

8 سال بعد 1994ء میں وطن واپس لوٹے اور 1995ء میں جنوبی لاہور میں وی آئی پی اسکول کی بنیاد رکھی. مصروفیات کے باعث ادارے کو تین سال ہی وقت دے سکے بعد میں ادارہ سٹاف کے سپرد کرکے ترجمہ و تصنیف میں مشغول ہو گئے۔

20 ستمبر 2012 ء میں دوبارہ وطن واپس لوٹ آئے. لاہور کی لیڈز یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی.

تصانیف ترمیم

2007ء میں تجارتی وزٹ کے لیے سعودیہ تشریف لے گئے اس دوران بہت سی کتب کے تراجم کیے ,اسی دوران سعودی وزارت الشئون الاسلامیہ کے تحت کام کرنے والے ادارے محافظ ینبع /منطقۃ المدینہ المنورۃ کے المکتب التعاونی للدعوۃ الارشاد وتوعیۃ الجالیات کے مدیر و نائب تعینات ہو گئے۔

مولانا زکریا زاہد نے تفسیر السعدی, موطأ امام مالک, جامع الترمذی اس درجہ کی دیگر کتب کے تراجم کیے اور 50 سے زائد کتب تصنیف کیں جن میں سے بعض کے انگلش تراجم بھی شائع ہوئے،

وفات ترمیم

7 جون 2020ء کو لاہور میں وفات پائی ،