مولانا احمدعلی مردانی کا تعلق مردانسے ہے۔وہ شاعر اور نثر نگار ہیں۔انہوں نے سب سے پہلے قراٰن کریم کی مخصوص سورتوں کا منظوم ترجمہ کیا ۔انہوں نے سب سے پہلے علم النحو ، علم التجوید کے اہم وضروری مسائل کو منظوم انداز میں لکھا۔انہوں نے وضو ، غسل ، تیمم ، نماز وغیرہ کے احکام پشتو نظم میں لکھے ہیں۔ خاصیاتِ ابواب کو بھی نظم کی شکل میں پیش کیا۔آپ نے پشتو میں حمد ونعت کے ہزاروں اشعار لکھے ۔ ختم نبوت اور عظمت قران کو بیان کرنے کے لیے سو سو سے زائد نظمیں لکھیں۔اردو میں انہوں نے مختصر سیرت ِ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم ، سیرت ِ عشرہ مبشرہ ؓ ، سیرت ائمہ اربعہ ؒ ، انمول موتی ، انمول جواہر پارے وغیرہ تصنیف کیے۔