ادھم سنگھ کمبوہ پنجاب کاایک غیور اور دلیر انسان تھا۔ وہ جلیانوالہ باغ کاالمیہ فراموش نہ کرسکا۔ یہ واقعہ اس کے سینے میں کانٹے کی طرح پیوست ہو گیا۔ اس نے عزم کر لیا کہ وہ جلیانوالہ باغ کے قاتل ڈائر سے بدلہ لے کر ہی دم لے گا اور اس نے جلیانوالہ باغ کے شہیدوں کی قیمت اس وقت چکائی جب سرمایہ دار قومی نیتا آزادی کے نام پر برطانوی سامراج سے سودا بازی کرنے میں مصروف تھے۔ اُدھم سنگھ کو اپنا عزم پورا کرنے کاموقع جلیانوالہ باغ واردات کے بیس سال بعد ملا جبکہ لندن میں ایک شام کیگسٹن ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل مائیکل اوڈائر (Michael O'Dwyer)، سانحہ امرتسر کا جلاّد، جسے بیس سال پہلے برطانوی سرکار ہندوستانی عوام کے غضبناک احتجاج کے پیش نظر محض دکھاوے کے لیے لندن کی عدالت میں مقدمہ چلاکر بری کرچکی تھی۔ اگلی صف میں بڑے اطمینان اور سکون سے براجمان تھا۔ اس کو معلو م نہیں تھا کہ اس کی موت اُدھم سنگھ کے روپ میں اس ہال میں کچھ فاصلے پر موجود ہے۔

ادھم سنگھ

معلومات شخصیت
پیدائش 26 دسمبر 1899
سنام, پنجاب، برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے
وفات 31 جولائی 1940(1940-70-31) (عمر  40 سال)
Pentonville Prison، ممالک متحدہ
وجہ وفات پھانسی [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات سزائے موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند [5]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن غدر پارٹی ،  ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ انقلابی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تنظیم غدر پارٹی، ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن, Indian Workers' Association
تحریک تحریک آزادی ہند
الزام و سزا
جرم قتل [1][2][6]  ویکی ڈیٹا پر (P1399) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جونہی تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا اور کچھ وقفہ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل مائیکل اوڈائر کا نام نشر ہونے پر وہ اسٹیج پر تقریر کرنے کے لیے کھڑا ہوا۔ تقریب کی جگہ پستول کی گولیوں سے گونج اُٹھی اورجلیا نوالہ باغ کا جنرل ڈائڑ اسٹیج پر ڈھیر ہو گیا۔ حاضرین کی صفوں میں اودھم سنگھ پستول ہاتھ میں لیے کھڑا تھا اس کے چہرے پر اطمینان کی ایک جھلک تھی اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہاکہ وہ جلیانوالہ باغ میں مارے گئے نہتوں کا انتقام لینے کے لیے ہندوستان سے آیا تھا اور اس نے جوکچھ کیا ہے اس پر اسے فخر ہے۔ انگریزوں نے اُدھم سنگھ کو لندن کی ایک جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا، اس طرح سرفروشوں کی فہرست میں ایک سرفروش کا اضافہ ہو گیا۔

  1. ^ ا ب http://www.apnaorg.com/articles/udhamsingh/ — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اپریل 2019
  2. ^ ا ب http://www.sikh-history.com/sikhhist/personalities/udhams.html — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اپریل 2019
  3. http://www.mapsofindia.com/on-this-day/13-march-1940-udham-singh-shot-and-killed-michael-odwyer-in-britain — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اپریل 2019
  4. http://www.executedtoday.com/2018/07/31/1940/ — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اپریل 2019
  5. https://en.wikipedia.org/wiki/Udham_Singh
  6. http://www.frontline.in/static/html/fl1422/14220500.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اپریل 2019