اردو باغ کراچی کا کتب خانہ

اردو باغ کراچی کا کتب خانہ ہے۔

اردو باغ کراچی کا کتب خانہ
اردو باغ کراچی کا کتب خانہ
محل وقوع پاکستان
ٹائپتحقیقاتی اور تحویلی
قیام1903 (121 برس قبل) (1903)
تشکیل نو: 1948
مجموعہ
مجموعہکیٹالاگ شدہ کتاببں تقریبا ایک لاکھ، 2500 کے قریب مخطوطات و نادر و نایاب کتب نیز ہاتھ سے لکھے ہوئے قدیم نسخے ہیں۔ 1100 قدیم اردو میں، 700 فارسی ،یں اور بقایا عربی میں ہیں۔
دیگر معلومات
ویب سائٹhttp://wwwhttps://www.atup.org.pk/
رابطہ021-34161143


تاریخ ترمیم

قیامِ پاکستان سے قبل ہی انجمن ترقی اردو کے دفاتر اور لائبریری جب اورنگ اآباد دکن منتقل ہونے تو تبھی سے امہیں اردو باغ کے نام سے موسوم کر دیا گیا تھا۔ اس باغ کو1948 میں جب آن کر کراچی میں سجایا گیا تو اس وقت سے لے کر اب تک اس باغ نے مزید بہت سی ارتقائی منازل طے کی ہیں ۔

اردو باغ کی پاکستان میں خدمات ترمیم

جب 1948 سے اردو باغ نے پاکستان میں نشر و شاعت کا کام شروع کیا تو اس وقت انجمن کی عمارت گلشنِ اقبال میں تھی، جہاں اس کی نچلی منزل میں دفاتر اور بالائی منزل میں کتب خانے کو آراستہ کیا گیا تھا تاہم عمارت میں کتب خانے کے لیے مختص جگہ دن بدن کم پڑتی گئی۔تقعیبا اڑھائی ہزار قلمی مخطوطے نیشنل میوزیم کراچی میں انجمن کی امانت کے طور پر رکھ دیے گئے ۔ سال 2018 میں گلستانِ جوہر میں انجمن کی نئی عمارت قائم ہو جانے کے بعد ان مخطوطوں کو واپس اردو باغ کی لائبریری میں منتقل کر دیا گیا۔ انجمن کی لائبریری کے تعارف کے ساتھ ایوان جوش [1] کا تذجرہ بھی لازم ہے ۔ ایوانِ جوش کی عمارت کینیڈا میں مقیم ادیب اقبال حیدر نے انجمن کو دی ہے۔ اس کا افتتاح 6 دسمبر 2023 کو اس وقت کے نگران صوبائی وزیر محمد احمد شاہ نے کیا۔ ایوانِ جوش میں فی الحال اردو کی کتب کا ذخیرہ رکھا گیا ہے۔ اس وقت جب کہ اردو باغ کے کتاب خانے اور ایوانِ جوش میں کی بھی کتب کے ساتھ ادارے کے پاس ایک لاکھ کے لگ بھگ کتب ہیں۔ 2500 کے قریب مخطوطات و نادر و نایاب کتب ہیں۔ 1100 قدیم اردو میں، 700 فارسی ،یں اور بقایا عربی میں ہیں۔

اردو باغ کی مطبوعات ترمیم

انجمن نے اپنے قیام سے لے کر 1948 تک اور پھر پاکستان میں بحیثیت انجمن ترقی اردو پاکستان کے ہمیشہ ادبِ عالیہ کی ساکھ کو ملحوظ رکھتے ہوئے ادب اور علمی موضوعات پر بہت معیاری کتابیں شائع کی ہیں، ان کتب کو نہ صرف فروغِ اردو زبان بلکہ فروغِ ِ علم وآگہی کا بہترین وسیلہ قرار دیا گیا۔ لہذا آج بھی انجمن کی لائبریری کو پاکستان کے قدیم اور جامع کتب خانوں میں امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ انجمن کی شائع کردہ ختلف الموضوع کتب کے وسیع ذخیرے میں سے چند اپم کتب کی فہرست حسبِ ذیل ہے۔[2]

لُغات ترمیم

  1. اردوانگریزی ڈکشنری مرتبہ: بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق
  2. اسٹوڈنٹس انگریزی اردو ڈکشنری مرتبہ: بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق
  3. اسٹینڈرڈ انگریزی اردو ڈکشنری مرتبہ: بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق
  4. پاکٹ انگریزی اردو ڈکشنری مرتبہ: بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق
  5. جدید مشترک اوزان ڈاکٹر سمیع اﷲ اشرفی
  6. نوادرالالفاظ (دوم تاپنجم ) سراج الدین علی خاں آرزو/مرتبہ:ڈاکٹر سیدعبداﷲ
  7. فرہنگِ اصطلاحات بینکاری تشکیل، ترجمہ وتدوین:محمد احمد سبزواری
  8. معاونت ومقدمہ: ڈاکٹر جمیل الدین عالی
  9. فرہنگِ اصطلاحات پیشہ وراں مرتبہ:مولوی ظفر الرحمن دہلوی
  10. لغت کبیر (جلددوم۔حصہ اول) مولفہ: بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق
  11. ہندی اردو لغت مرتب:راجیسورراؤاصغراضافہ ومقدمہ: قدرت نقوی

حوالے کی کتابیں ترمیم

  1. تقویم ہجری وعیسوی مرتبہ ابوالنصر محمد خالدی نظرثانی:مولوی محموداحمدخاں
  2. قاموس الکتب(اول۔سوم) مرتبہ:انجمن ترقی اردو پاکستان
  3. ماخذات مرتبہ:سید فراز علی رضوی
  4. مخطوطاتِ انجمن ترقی اردو (اردو) مرتبہ:افسرصدیقی
  5. مخطوطاتِ انجمن ترقی اردو (فارسی) اول تا ششم) مرتبہ:سیدسرفراز علی رضوی
  6. وضع اصطلاحات مولوی وحید الدین سلیم

تحقیق، تنقید اور تاریخ ترمیم

  1. اردو تھیٹر (جلد سوم)
  2. اردو قومی یکجہتی اور پاکستان ڈاکٹرفرمان فتح پوری
  3. اردو کی ابتدائی نشوونما میں صوفیائے کرام کا کام بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق
  4. بیاضِ مراثی (اشاعت دوم) مرتب: افسر صدیقی امروہوی
  5. تاریخِ مسلمانانِ پاکستان وبھارت سید ہاشمی فریدآبادی
  6. تلخیص مُعلّیٰ مولفہ:کلب حسین نادر
  7. تنقید اور جدید اردو تنقید ڈاکٹر وزیرآغا
  8. خیالات عزیز مولوی عزیز مرزا
  9. داستانِ دانش ڈاکٹرخلیفہ عبدالحکیم
  10. داستان سحرالبیان مؤلفہ میرغلام عشرت تدوین و ترتیب ڈاکٹر احمد سجاد
  11. رباعیات عجائباتِ (نیا ایڈیشن) اموجان ولی دہلوی
  12. سعادت یارخان رنگین ڈاکٹر صابر علی خاں
  13. طنزیات و مقالات میرمحفوظ علی مرتبہ: محی الدین بدایونی
  14. عبدالغفور نسّاخ ڈاکٹر صدرالحق
  15. غزل ما مرتبہ: ادا جعفری
  16. کاروانِ صحافت ڈاکٹرعبدالسلام خورشید
  17. لُولُوئے ازغیب شولال مرتبہ: ڈاکٹر محمد ایوب قادری
  18. محمد تقی میر ڈاکٹر جمیل جالبی
  19. مرتبہ:ڈاکٹر انصاراﷲنظر
  20. مضامینِ اختر جونا گڑھی قاضی احمدمیاں اخترؔ جونا گڑھی
  21. مضامین غلام ربانی غلام ربانی
  22. مقالات برنیؔ (جلد اول) سیدحسن برنی
  23. مقالات برنیؔ (جلد دوم) سیدحسن برنی
  24. مقالاتِ گارساں دتاسی(اول ودوم)
  25. مقامات ناصری میر ناصر علی دہلوی مرتبہ:انصار ناصری
  26. مولانا احسن مارہروی، آثار وافکار ڈاکٹر صابر جلیسر ؤلفہ:ڈاکٹر عبدالعلیم نامی
  27. قرۃ العین حیدر۔اردوفکشن کے تناظرمیں مرتبہ:انجمن ترقی اردوپاکستان
  28. اردو کی نثری داستانیں(اضافہ شدہ ایڈیشن) ڈاکٹرگیان چند
  29. جدید اُردو شاعری (حصّۂ اوّل) عزیر حامد مدنی

قدیم ادب ترمیم

  1. دیوان شاہ تراب مرتبہ: ڈاکٹر سلطانہ بخش
  2. مثنوی نل دمن احمد سراوی/مرتبہ:ڈاکٹر سیدعبداﷲ
  3. نصرتی بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق

شعرا کے تذکرے ترمیم

  1. حدیقتہ المرام مولفہ:محمدمہدی واصف مدراسی/مترجم: سخاوت مرزا
  2. گلشن ہمیشہ بہار مولفہ :نصراﷲخان خویشگی/مرتبہ: ڈاکٹر اسلم فرخی

سائنس ترمیم

  1. ابتدائی جراثیمات مرتبہ:محمد احمدجامی

بچوں کی کتابیں ترمیم

  1. بابائے اردو مولوی عبدالحق ڈاکٹر اسلم فرخی
  2. پاکستان کی کہانی (طبع ثانی) بیگم سلمٰی زمن

نصابی کتب ترمیم

  1. انتخابِ جدید(حصہ دوم) مرتبین:ڈاکٹر وزیرآغا، انورسدید، سجادنقوی
  2. نصابِ اردو (حصہ نثر)

عالمی ادب کے تراجم ترمیم

  1. اردو ادب کی جستجو رالف رسل/مترجم: سروررِجا
  2. افکارِ عالیہ مترجم:خان رشید/قاضی قیصر السلام
  3. ایران بہ عہد ساسانیان آرتھرکرسٹن سین/مترجم: ڈاکٹر محمد اقبال
  4. ایک وارڈن کی ڈائری مترجم: احفاظ الرحمن
  5. پاکستان ایک اشرافی ریاست کی معیشت ڈاکٹر عشرت حسین
  6. تاریخ الحکما جمال الدین ابوالحسن علی بن یوسف القفطی/مترجم:ڈاکٹرجیلانی برق
  7. چراغ شناسائی مرتبہ: ڈاکٹر محمد حنیف فوق
  8. دریائے لطافت انشاء اﷲ خاں انشا/مترجم:پنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی
  9. روسی ادب(اوّل) مترجم:محمدمجیب
  10. روسی ادب(دوم) مترجم:محمدمجیب
  11. زبانِ واحد میرین مولٹینو
  12. سعید کی پراسرار زندگی(عربی ناول) ایملی حبیبی/انتظارحسین
  13. سورج نکل رہا ہے چھاؤیوئی/مترجم: احفاظ الرحمن
  14. شمسون مبارز (ڈراما) جان ملٹن/مترجم: مجنوں گورکھپوری
  15. قہر عشق شیکسپیئر/ مترجم: شان الحق حقی
  16. کندمالا ون نگاآچاریہ/صمدانی نقوی
  17. گورکی کی آپ بیتی میکسم گورکی/مترجم:ڈاکٹر اخترحسین رائے پوری
  18. مشاہیریونان وروما (جلدپنجم) پلوٹارک/سیدہاشمی فریدآبادی
  19. ملت اسلامیہ علی نواز میمن/مترجم: صفوت قدوائی

غالب شناسی ترمیم

  1. دیوانِ غالب کامل مرتبہ: کالی داس گپتا رضا
  2. غالب ایک مطالعہ(مع ترمیم واضافہ) ممتازحسین
  3. غالب درونِ خانہ(اضافہ شدہ ایڈیشن) کالی داس گپتا رضا
  4. غالب کا سفرکلکتہ اور کلکتے کا ادبی معرکہ ڈاکٹرخلیق انجم
  5. غالب کی بعض تصانیف کالی داس گپتا رضا
  6. غالب کے چند پہلو ڈاکٹرشمس الرحمن فاروقی
  7. غالب کے خطوط(جلد اوّل) مرتبہ: ڈاکٹر خلیق انجم
  8. غالب کے خطوط(جلد دوم، سوم، چہارم) مرتبہ: ڈاکٹر خلیق انجم
  9. غالب کے خطوط(جلدپنجم) مرتبہ: ڈاکٹر خلیق انجم
  10. غالب کے فارسی قصائدکا اردو ترجمہ
  11. نقش ہائے رنگ رنگ مترجم ڈاکٹرصابرآفاقی
  12. ہنگامۂ دلِ آشوب مقدمہ و حواشی: سید قدرت نقوی

علاقائی ادب ترمیم

  1. پنجابی زبان وادب کی تاریخ مرتبہ :حمیداﷲ شاہ ہاشمی
  2. پنجابی کے پانچ قدیم شاعر شفیع عقیل
  3. مثنوی سیف الملوک میاں محمدبخش/ٗمرتبہ: شفیع عقیل
  4. مرزاغازی بیگ ترخان اور اس کی بزمِ ادب سید حسام الدین راشدی
  5. ہفت مقالہ مرتبہ: سید حسام الدین راشدی

تذکرہ نویسی،سوانح نگاری، خاکہ نگاری، انٹرویوز ترمیم

  1. فروزاں چہرے خوش بخت شجاعت
  2. پروفیسر احمدعلی (حیات اور ادبی خدمات) ڈاکٹر محمدکامران

دیگر مطبوعات ترمیم

  1. ابائے اردو مولوی عبدالحق حیات اور علمی خدمات شہاب الدین ثاقب
  2. اختر شیرانی ڈاکٹر یونس حسنی
  3. اردو ادب کی تحریکیں (چھٹا ایڈیشن) ڈاکٹر انورسدید
  4. اردو ادب کے عصری رجحانات کے فروغ میں مجلہ افکار کا کردار ڈاکٹر محمد اشرف کمال
  5. اردو پاکستان کی قومی زبان میاں بشیر احمد
  6. اردو تنقید کا ارتقا ڈاکٹرعبادت بریلوی
  7. اردو شاعری میں پاکستانی قومیت کا اظہار ڈاکٹر طاہرہ نیر
  8. اردو شعرا کے تذکرے اور تذکرہ نگاری ڈاکٹر فرمان فتح پوری
  9. اردو صحافت کے ارتقا میں خواتین کا حصہ ڈاکٹر نسیم آرا
  10. اردو کی ادبی تاریخیں ڈاکٹر گیان چند
  11. اردو کی منظوم داستانیں ڈاکٹرفرمان فتح پوری
  12. اردو ناول کے چند اہم زاویے ڈاکٹرممتاز احمدخان
  13. اردو نثر میں مزاح نگاری کا سیاسی اور سماجی پس منظر ڈاکٹر رؤف پاریکھ
  14. اردوافسانے کے فروغ میں ساقی کا کردار ڈاکٹرسجادحیدرپرویز
  15. اشاریۂ اردو(جلددوم) مرتبہ: مصبا ح العثمان
  16. اطرافِ رشید احمدصدیقی اسلوب احمدانصاری
  17. افکارِ حالی مرتبہ: بابائے اردو مولوی عبدالحق
  18. امراؤطارق،ادیب سہیل، شہاب قدوائی
  19. انتخابِ کلامِ میر بابائے اُردو مولوی عبدالحق
  20. انتخاب کلام ناسخ تدوین ومقدمہ: رشید حسن خاں
  21. انتخاب کلام(سودا، میر، انشا،مصحفی، آتش) انتخاب یونس سعید/مرتبین: جمیل الدین عالی
  22. انجمن ترقی اردو کا المیہ بابائے اردو مولوی عبدالحق
  23. انجمن ترقی اردوپاکستان کراچی کی مطبوعات توضیحی کتابیات محمداشرف کمال
  24. آزادی کے بعد اردو ناول(اضافہ شدہ نیاایڈیشن) ڈاکٹر ممتاز احمدخان
  25. بابائے اردو مولوی عبدالحق بطورمرتب ومدون شازیہ عنبرین
  26. پاکستان میں اردو دوہے کی روایت کنول ظہیر
  27. پنجاہ سالہ تاریخ انجمن ترقی اردو سیدہاشمی فریدآبادی
  28. تاریخ انجمن(بابائے اردو کے بعد) شہزاد منظر/ادیب سہیل
  29. جدید اردو افسانے کے رجحانات ڈاکٹر سلیم آغا قزلباش
  30. جدید اردو شاعری میں فطرت نگاری ڈاکٹر ناہید قاسمی
  31. جدید اور مابعدجدیدتنقید ناصرعباس نیر
  32. جدیداردو شاعری (حصہ دوم) عزیز حامد مدنی
  33. حرفے چند(جلداوّل) جمیل الدین عالیؔ
  34. حرفے چند(جلدچہارم) جمیل الدین عالیؔ
  35. حرفے چند(جلددوم) جمیل الدین عالیؔ
  36. حرفے چند(جلدسوم) جمیل الدین عالیؔ
  37. خطوط عبدالحق بنام آلِ احمد سرور پروفیسر آل احمد سرور
  38. رئیس امر وہوی احوال وآثار ڈاکٹر سیدقاسم جلال
  39. زخ ش: حیات وشاعری کا تحقیقی اور تنقیدی جائزہ ڈاکٹر فاطمہ حسن
  40. سرسید احمدخاں، حالات وافکار بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق
  41. شاہد احمد دہلوی حالات وآثار ڈاکٹر سید محمد عارف
  42. عبدالحلیم شرر بہ حیثیت ناول نگار ڈاکٹر علی احمد فاطمی
  43. فن شاعری (بوطیقا) مترجم:پروفیسر عزیز احمد
  44. کہانی رانی کیتکی انشااﷲ خان انشاؔ
  45. متنی تنقید ڈاکٹرخلیق انجم
  46. مثنویاتِ شوق مرتب:رشید حسن خاں
  47. مجنوں گورکھپوری، حیات وفن ڈاکٹر عبدالستارنیازی
  48. محمدحسین آزاد (جلداوّل ) ڈاکٹر اسلم فرخّی
  49. محمدحسین آزاد(جلددوم) ڈاکٹراسلم فرخّی
  50. مشاعرے کا فاتح (نواب میرزا داغ دہلوی) ڈاکٹر داؤدرہبرؔ
  51. مطالعہ عبدالحق سید قدرت نقوی
  52. مقالات مرزا محمد سعید مرتبہ: شیما مجید
  53. مکاتیبِ عبدالحق بنام مولانا محوی مرتبہ: مولانا عبدالقیوم دسنوی
  54. ممتازحسن احوال وآثار فرزانہ ناہیدگیلانی
  55. منتشریادیں نورالحسن جعفری
  56. ندائے دوست شباہت علی خان
  57. نوادرِ ظفر ترتیب ومقدمہ:شان الحق حقی
  58. نیاز فتح پوری شخصیت اور فن ڈاکٹر عقیلہ شاہین
  59. ہماری زبان مباحث ومسائل پروفیسر طاہر فاروقی

انجمن کے شائع کردہ موجودہ جرائد= ترمیم

انجمن دو رسالے ماہنامہ ’’قومی زبان‘‘ اور سہ، ماہی’’اردو‘‘ شائع کرتی ہے۔ ’’قومی زبان‘‘ ۱۹۴۹ء سے شائع ہورہا ہے۔ ’’اردو‘‘ اردو کا قدیم ترین علمی اور تحقیقی رسالہ ہے۔

حوالہ جات ترمیم