ارومیٹک یا خوشبو دار مرکبات، جسے "مونو اور پولی سائکلک ارومیٹک ہائیڈرو کاربن" بھی کہا جاتا ہے، [1] نامیاتی مرکبات ہیں جن میں ایک یا زیادہ ارومیٹک رنگز ہوتے ہیں۔ لفظ "خوشبودار" Aromatic بو کی بنیاد پر سالموں کی ماضی کی گروہ بندی سے نکلا ہے، ان کی عمومی کیمیائی خصوصیات کے علی الرغم۔ خوشبو دار مرکبات کی موجودہ تعریف کا ان کی بو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بینزین سالمے کا 2D ماڈل۔ کاربن "رنگ"، جو بینزین کو "خوشبودار" Aromatic بناتا ہے۔

Hہیٹروآرینس Heteroarenes زیادہ مناسب ہے، کیونکہ CH گروپ کے کم از کم ایک کاربن ایٹم کی جگہ ہیٹرو ایٹمزheteroatoms آکسیجن، نائٹروجن یا سلفر میں سے ایک ہوتا ہے۔ خوشبودار خصوصیات کے ساتھ غیر بینزین مرکبات کی مثالیں میں فیوران furan، ایک ہیٹروسائکلک مرکب جس میں پانچ ارکان کی انگوٹھی ہوتی ہے جس میں ایک واحد آکسیجن ایٹم شامل ہوتا ہے اور اسی طرح پائریڈائن pyridine، ایک ہیٹروسائکلک مرکب جس میں چھ رکنی انگوٹھی ہوتی ہے اور ایک نائٹروجن ایٹم ہوتا ہے۔ ارومیٹک رنگ کے بغیر، ہائیڈرو کاربن کو الیفیٹک کہا جاتا ہے۔ سال 2000ء میں معلوم ہونے والے تقریباً نصف مرکبات کو کسی حد تک خوشبو دار aromatic قرار دیا گیا ہے۔

خوشبودار مرکبات تمام جانداروں کی حیاتی کیمیا میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ چار خوشبودار مرکبات؛ امینو ایسڈ ہسٹائڈائن، فینی لیلینائن، ٹرپٹوفان اور ٹائروسین ، ان میں سے ہر ایک پروٹین کے 20 بنیادی بلڈنگ بلاکس میں سے ایک کے طور پر کام کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ ڈی این اے اور آر این اے میں جینیاتی کوڈ کی ترتیب بنانے والے تمام 5 نیوکلیوٹائڈز ( اڈینائن، تھامین، سائٹوسین، گوانائن اور یوراسل) خوشبودار پیورین یا پیریمائڈائنز ہوتے ہیں۔ مالیکیول ہیم میں 22 π-الیکٹران کے ساتھ ایک خوشبو دار نظام ہوتا ہے۔ کلوروفل میں بھی اسی طرح کا خوشبو دار نظام ہے۔

خوشبودار مرکبات صنعتوں میں بھی اہم ہیں۔ تجارتی دلچسپی کے کلیدی خوشبودار ہائیڈرو کاربن میں بینزین، ٹولیون، آرتھو۔زائلین اور پیرا۔زائلین شامل ہیں۔ دنیا بھر میں ان مرکبات کی ہر سال تقریباً 35 ملین ٹن کی پیداوار ہوتی ہے۔ وہ تیل کو صاف کرنے یا کوئلے کے ٹار کی کشید کے ذریعے حاصل کیے گئے پیچیدہ مرکب سے نکالے جاتے ہیں اور اسٹائرین، فینول، اینلین، پولیسٹر اور نایلان سمیت کئی اہم کیمیکلز اور پولیمر تیار کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "The IUPAC Compendium of Chemical Terminology"