الربع الخالی دنیا کے عظیم صحراؤں میں سے ایک ہے۔ یہ بنیادی طور پر سعودی عرب میں واقع ہے اور اس کا رقبہ 650,000 مربع کلومیٹر ہے یعنی بیلجیم، نیدرلینڈز اور فرانس کے مجموعی رقبے سے بھی زیادہ۔ اس کے کچھ حصے یمن، متحدہ عرب امارات اور عمان میں بھی ہیں۔ اس میں کوئی آبادی نہیں ہے۔ گرمیوں میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو جاتا ہے اور ریت کے طوفان آتے ہیں جن کے بلندی مینار پاکستان سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ قدیم زمانے میں اس میں کئی شہر واقع تھے جو تباہ ہو چکے ہیں مثلاً ارم ذات العماد جو ایک ہزار ستونوں کا شہر مشہور تھا۔ اس کے آثار بیسویں صدی میں برآمد ہوئے ہیں۔ یہ علاقہ تیل کے وسیع ذخائر رکھتا ہے۔

الربع الخالی
 

انتظامی تقسیم
ملک متحدہ عرب امارات
سعودی عرب
یمن
عمان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔20°N 50°E / 20°N 50°E / 20; 50   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ
قابل ذکر
Map

تصاویر ترمیم

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم