ڈاکٹر الہداد بوہیو (انگريزی:Dr. AllahDad Bohyo) برطانوی ہندوستان میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیدا ہونے والے سندھی زبان کے نامور شاعر، عالم، ادیب اور نقاد تھے۔ ان کی کئی کتابیں شائع ہوئی ہیں۔

الہداد بوہیو
(سندھی میں: ڊاڪٽر الهداد ٻوهيو ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 8 اگست 1934ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاڑکانہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 16 جولا‎ئی 1994ء (60 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ سندھ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سندھی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

الہداد بوہیو 8 اگست 1934ء میں ضلع لاڑکانہ اب ضلع قنبر شہدادکوٹ کے گاؤں پیچوہا میں پیدا ہوئے۔[1]

تعلیم اور ملازمت ترمیم

بوہیو نے ایم اے اور بی ٹی کی ڈگریاں سندھ یونیورسٹی سے حاصل کیں اور تعلیم کے شعبے میں ملازمت اختیار کی۔1977ء میں "سندھی زبان کا سماجی کارج" کے موضوع پر مقالا لکھا اور [پی ایچ ڈی]] کی ڈگری حاصل کی۔ یہ مقالا 1987ء میں انسٹی ٹیوٹ آف سندھالوجی جامشورو کی جانب سے کتابی صورت میں شائع ہوا۔ بوہیو ترقی کرتے شعبہ تعلیم سندھ کے ڈئریکٹر مقرر ہوئے۔[2][3]

ادبی خدمات ترمیم

بوہیو سندھی زبان کے بڑے عالم، نقاد، لسانیات کے ماہر اور محقق تھے۔ ان کا شاعری میں عاصم تخلص تھا۔ ان کے لاتعداد مقالے نئیں زندگی، مہران، باکھ، ساجاہ جیسے معیاری ادبی جریدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔

کتابیں ترمیم

  • تنقیدوں ، 1980ء
  • ادب جا فکری محرک، 1984ء
  • سندھی زبان جو سماجی کارج، انسٹی ٹیوٹ آف سندھولاجی،1987ء
  • علم تحقیق، 1990ء

وفات ترمیم

بوہیو 16 جولائی 1994ء کو ٹنڈو الہیار میں منعقد تعلیمی سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب Prof Hassan Bux Noonari (2015)۔ Legends of Modern Sindh۔ Roshni Publications۔ صفحہ: 74 
  2. https://www.humsub.com.pk/254539/yasir-qazi-14/
  3. "الهداد ٻوهيو ڊاڪٽر : (Sindhianaسنڌيانا)"۔ www.encyclopediasindhiana.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اپریل 2018