انوئک کینیڈا کی شمال مغربی ریاست کا ایک قصبہ ہے جس کا مطلب مقامی زبان میں آدمی کی جگہ بنتا ہے۔ اسے انوئک علاقے کے انتظامی مرکز کی حیثیت حاصل ہے۔ 2006 کی مردم شماری میں اس کی کل آبادی 3484 تھی لیکن اس سے قبل دو سابقہ مردم شماریوں یعنی 2001 میں اس کی آبادی 2894 اور 1996 میں 3296 تھی۔ 2009 میں علاقائی حکومت نے اعلان کیا کہ اس وقت یہاں کی آبادی 3586 ہے اور 1996 سے آبادی میں سالانہ اضافے کی شرح صفر اعشاریہ تین فیصد ہے۔

انوئک
 

تاریخ تاسیس 1954  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انتظامی تقسیم
ملک کینیڈا   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
تقسیم اعلیٰ شمال مغربی علاقہ جات، کینیڈا   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔68°21′42″N 133°43′50″W / 68.361666666667°N 133.73055555556°W / 68.361666666667; -133.73055555556   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2]
بلندی
آبادی
کل آبادی
مزید معلومات
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 5983607  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

تاریخ ترمیم

1953 میں انوئک کی شکل میں اکلاوک وادی کے انتظامی مرکز کے متبادل کے طور پر سوچا گیا جو دریائے میکنزی کے مغربی کنارے پر ہونے کی وجہ سے سیلاب کا شکار رہتا تھا اور اس میں توسیع کے امکانات نہیں تھے۔ ابتدا میں اسے نیو اکلاوک کا نام دیا گیا تاہم 1958 میں یہ نام بدل کر انوئک رکھا گیا۔ پہلا اسکول 1959 جبکہ ہسپتال، حکومتی دفاتر اور سرکاری ملازمین کی رہائش گاہیں 1960 میں تب بنیں جب لوگوں نے یہاں رہنا شروع کیا۔ 1967 میں اسے دیہات یا گاؤں کا درجہ ملا اور 1970 میں قصبہ بن گیا اور یہاں منتخب میئر اور کونسل بھی لائے گئے۔ 1979 میں ڈمپسٹر ہائی وے کی تعمیر کے بعد انوئک کا رابطہ کینیڈا کے شاہراہوں کے نظام سے ہو گیا۔ اس وقت اسے شمالی ترین قصبے کا درجہ حاصل ہے جہاں گرمیوں میں بذریعہ سڑک پہنچا جا سکتا ہے۔ سردیوں میں دریائے میکنزی پر بننے والے برفانی پل کی مدد سے دیگر قصبوں تک پہنچا جا سکتا ہے۔ 1971 تا 1990 تک معیشت کا سارا بوجھ کینیڈین فورسز کے مقامی مرکز، سی ایف ایس انوئک اور پیٹرو کیمیکل کمپنیوں نے اٹھایا ہوا تھا جو وادئ میکنزی اور بیافورٹ سمندر میں تیل کی تلاش میں نکلی تھیں۔ 1990 میں یہ سارا انتظام درہم برہم ہو گیا جس کی وجوہات میں حکومتی امداد کی کٹوتی، تیل کی تلاش کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاج اور بین الاقوامی طور پر تیل کی گرتی قیمتیں شامل ہیں۔ 10 فروری 2012 کو گوگل سٹریٹ ویو نے یہاں کی زیادہ تر سڑکوں کی تصاویر اپ لوڈ کر دی ہیں جس کے بعد اسے کینیڈا کی انتہائی شمالی آبادی کا درجہ مل گیا ہے جس کی تصاویر گوگل سٹریٹ ویو پر ملتی ہیں۔

آبادی کی خصوصیات ترمیم

آبادی ترمیم

2006 میں 3484 نفوس آباد تھے۔ تقریباۢ 39 فیصد افراد انو ویالوئیٹ ہیں۔ مقامی قبائل کے افراد کی تعداد کل آبادی کے تقریباۢ ساڑھے اٹھارہ فیصد جبکہ دیگر میٹیس ساڑھے چار فیصد سے زیادہ، دیگر قبائل ایک فیصد سے زیادہ اور غیر مقامی افراد ساڑھے 36 فیصد سے زیادہ ہیں۔ یہاں بولی جانے والی بڑی زبان انگریزی ہے تاہم اسکولوں میں اور ویسے بھی کچھ افراد مقامی زبان انو ویالکٹن اور گو وچن بول سکتے ہیں۔ سی بی سی ریڈیو بھی روزانہ ایک گھنٹے کے پروگرام ان زبانوں میں پیش کرتا ہے۔ یہاں 100 کے قریب مسلمان بھی آباد ہیں جو بہتر مستقبل کی تلاش میں یہاں آئے ہیں۔

جغرافیہ ترمیم

انوئک میکنزی ڈیلٹا کی مشرقی شاخ کے کنارے واقع ہے۔ یہاں سے بحر منجمد شمالی 100 کلومیٹر جبکہ آرکٹک سرکل یہاں سے 200 کلومیٹر جنوب میں ہے۔ اپنے انتہائی شمالی محل وقوع کی بنیاد پر یہاں ہر سال گرمیوں میں 56 دن سورج غروب نہیں ہوتا جبکہ سردیوں میں 30 روز تک سورج طلوع نہیں ہوتا۔ سال کا زیادہ تر وقت یہاں آنے کے لیے ڈمپسٹر ہائی وے استعمال ہوتی ہے۔ تاہم اس شاہراہ کا سفر پلوں اور کشتیوں کا مرہون منت ہے جو دریاؤں سے گذرنے میں مدد دیتے ہیں۔ تاہم یہ راستے اکتوبر کے آخر سے دسمبر کے وسط تک بند رہتے ہیں تاکہ برف اچھی طرح جم جائے اور برفانی راستے کھل جائیں۔ اسی طرح مئی کے وسط سے جون کے وسط تک بھی یہ راستے بند رہتے ہیں کیونکہ برف پگھل رہی ہوتی ہے۔ ان اوقات میں یہاں رابطے کا واحد ذریعہ ہوائی جہاز ہوتے ہیں۔ جب دریائے میکنزی پر جمی برف پگھل جائے تو ناردرن ٹرانسپورٹ کمپنی لمیٹڈ تجارتی پیمانے پر بارج یعنی مال بردار کشتی کی سروس چلاتے ہیں جو دریائے ہے سے شروع ہو کر گریٹ سلیو لیک کے راستے انوئک پر جا کر ختم ہوتی ہے۔ سالانہ بحری فوج کی نقل و حرکت الاسکا تک سامان کی منتقلی میں مدد دیتی ہے۔ انوئک کی ایک اور اہم خاصیت "یوٹیلڈور" کہلاتی ہے۔ چونکہ سطح زمین گہرائی تک مستقل طور پر منجمد رہتی ہے، اس لیے پینے کے پانی اور گندے پانی کی نکاسی کے لیے زمین کے اوپر پائپوں کی مدد سے سیورج وغیرہ کا نظام بنایا گیا ہے۔ زیادہ تر سڑکیں پختہ ہیں اور ان کے کنارے پیدل چلنے والوں کے لیے الگ سے راستے موجود ہیں۔

موسم ترمیم

انوئک کا موسم سب آرکٹک ہے جس میں لمبی اور سخت سردیاں جبکہ مختصر اور گرم گرمیاں ہوتی ہیں۔

سہولیات ترمیم

2003 میں یہاں نیا ہسپتال کھلا ہے جو بہت بڑے علاقے کو صحت کی سہولیات مہیا کر رہا ہے۔ مڈ نائٹ سن کمپلیکس 2006 میں مکمل ہوا جس میں ان ڈور آئس سرفیس، کرلنگ کلب، سوئمنگ پول، واٹر پارک، دو سکوائش کورٹ، ساؤنا، سٹیم روم، بزنس سینٹر، وائی فائی، وڈیو کانفرنسنگ، باورچی خانہ، میٹنگ روم جو 5 سے 200 افراد تک کے لیے کافی رہتے ہیں، بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس پورے کمپلیکس میں بیک وقت 1200 افراد کے لیے نمائش وغیرہ کا انتظام بھی ہو سکتا ہے۔ ایک نیا سپر اسکول 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی لاگت سے بن رہا ہے جو اس سال یعنی 2013 میں مکمل ہوگا۔

  1.    "صفحہ انوئک في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2024ء 
  2.     "صفحہ انوئک في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2024ء