انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (انگریزی: Indian Medical Association) ایک قومی رضا کارانہ ادارہ ہے جو جدید طبی نظام کے ڈاکٹروں کی بھارت میں نمائندگی کرتا ہے جو خصوصًا ڈاکٹروں اور وسیع پیمانے پر سماج کی بھلائی کی کوشش کرتا ہے۔[1][2][3][4][5][6] اس کی تاسیس 1928ء میں آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن کے طور پر ہوئی تھی[7]، جب کہ 1930ء میں موجودہ مروجہ نام اپنایا گیا تھا۔ اس کا دی سوسائٹیز ایکٹ آف انڈیا کے تحت اندراج کیا گیا ہے۔


روایتی طریقہ علاج سے تصادم ترمیم

چونکہ یہ جدید ڈاکٹروں کا ادارہ ہے۔ اس لیے یہ کئی بار روایتی طریقہ علاج کے فروغ سے متصادم بھی ہوتا ہے۔ 2020ء میں مرکزی حکومت کے وزارت آیوش اور سی سی آئی ایم کے ذریعہ آیور وید اور طب یونانی سے جڑے ڈاکٹروں کو سرجری کی منظوری کے تعلق سے جاری اعلامیے کے بعد سے ہی ملک بھر میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے مذمت شروع کردی تھی۔ علی گڑھ میں اس تنظیم اور ویمنس ڈاکٹرس ونگ کی ایک مشترکہ صحافتی کانفرنس ہوئی جس میں ڈاکٹروں نے حکومت کے اس قدم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یہ کھچڑیفکیشن (کھچڑی کی آمیزش) کررہی ہے جو کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے۔[8]

رفاہی کام ترمیم

انڈین میڈیکل ایسوسی نے اپنی تنظیمی تعمیرات کے لیے علی گڑھ میں خریدی گئی زمین پر بنیادی مرکز صحت قائم کرنے 2020ء میں فیصلہ کیا ، جہاں آئسولیشن سینٹر (کورونا وائرس متاثرین کے لیے علاحدہ جگہ) بھی قائم کی گئی۔ علی گڑھ کے تالا نگری میں واقع انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی زمین پر بنیادی مرکز صحت قائم ہونے کے پس پردہ مذکورہ علاقہ میں زیادہ تر فیکٹریوں کے ملازمین کی خدمت کا جذبہ پوشیدہ تھا،کیوں کہ یہاں پر اکثر ایمرجنسی کے معاملات آتے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔[9]


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Indian Medical Association"۔ www.ima-india.org 
  2. "IMA supports Maneka Gandhi's view on making pre-natal sex determination compulsory"۔ Zee News۔ فروری 6, 2016 
  3. "Need to revive nursing profession in India: IMA"۔ Zee News۔ مئی 13, 2016 
  4. "IMA to create awareness about anti-child abuse laws among doctors"۔ Zee News۔ اگست 7, 2015 
  5. "IMA to create organ donors' registry in Kerala"۔ Zee News۔ اپریل 17, 2015 
  6. "Soon, special medical camps for pregnant BPL women | Ranchi News - Times of India"۔ The Times of India 
  7. "Indian Medical Association , Cochin Branch | IMA Cochin | About Us"۔ 19 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2020 
  8. نڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے علی گڑھ یونٹ کی پریس کانفرنس، حکومت کے نوٹیفکیشن کی مذمت[مردہ ربط]
  9. انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن قایم کریگا پرائمری ہیلتھ سینٹر[مردہ ربط]