اوجھا انسٹیٹیوٹ برائے امراض سینہ

محکمہ صحت سندھ کے زیر انتظام یہ ہسپتال ٹی بی سینی ٹوریم کے نام سے زیادہ معروف ہے۔ یہ ہسپتال کراچی سے کئی کلومیٹر دور یونیورسٹی روڈ پر واقع ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ تپ دق اور اس سے متعلقہ امراض کے علاج کے لیے مخصوص ہے۔