اچ شریفلی مسجد (ترکی زبان: Üç Şerefeli Camii، اُچ شَرِیفَلِی جَامِع) ترکی کے شہر ادرنہ میں واقع ایک قدیم مسجد ہے جو عثمانی دور میں تعمیر کی گئی۔ مستطیل شکل کی یہ مسجد عثمانی سلطان مراد ثانی نے 1438ء سے 1448ء کے درمیان تعمیر کرائی۔ یہ مسجد شہر کے تاریخی مرکز میں واقع ہے، جہاں دیگر اہم و تاریخی مساجد سلیمیہ مسجد (سلیمیہ جامع) اور قدیم مسجد (اس کی جامع) بھی موجود ہیں۔

اچ شریفلی مسجد
Üç Şerefeli Mosque
بنیادی معلومات
متناسقاتصفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔41°40′41″N 26°33′13″E / 41.678082°N 26.553537°E / 41.678082; 26.553537
مذہبی انتساباسلام
ملکترکیہ
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیرعثمانی معماری
سنگ بنیاد1438
سنہ تکمیل1447
تفصیلات
گنبد کا قطر (خارجی)24 میٹر
مینار4

اس مسجد کے صحن کے چاروں اطراف ایک سائبان ہے جس پر اکیس گنبد قائم ہیں جبکہ مرکزی گنبد ایک شش پہلو ستون پر کھڑا ہے۔ اس کے علاوہ 8 چھوٹے گنبد بھی موجود ہیں۔

اس مسجد کے وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس کے ایک مینار کی تین منزلیں ہیں۔ ترکی زبان میں مینار کی منزل (بالکنی) کو "شریف" کہا جاتا ہے اور تین کو "اُچ"۔ جبکہ ترکی زبان میں جامع مسجد کو "جامع" کہا جاتا ہے۔ اس طرح اچ شریفلی جامع کا مطلب ہوا "تین منزلوں والی مسجد"۔

مسجد کا تین منزلوں والا سلجوقی دور کی مخصوص رنگین اینٹوں کا حامل ہے۔

نگار خانہ ترمیم