اکسیر یا الاکسیر، اصل میں ایک عربی لفظ ہے جس سے یہ انگریزی میں داخل ہوکر elixir کہلایا۔ گو کہ طبی لحاظ سے اکسیر ایک ایسی دوا ہوتی ہے جس میں دوا کے طور پر افیم اور الکحل ایک جز کے طور پر عموما شامل ہوتے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس اکیسر سے عام طور پر مراد ایک ایسے جادوئی مرکب کی بھی لی جاتی ہے جس کو پینے سے حیات لافانی حاصل کی جا سکتی ہے یا ہر مرض کو شفا دی جا سکتی ہے، اپنے اس مفہوم میں اکسیر کو آب حیات (Elixir of life) کہنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ اکسیر کے موجودہ ادویاتی مفہوم کے علاوہ ایک اور اہم مفہوم اس کا سنگ فیلسوف (lapis philosophorum) (پارس) کے لیے استعمال ہونا بھی ہے۔[1]

حوالہ جات و بیرونی روابط ترمیم

  1. "Encyclopedia of Graphic Symbols"۔ 27 ستمبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2007