ایتھینا یا اتھینا یونانی دیومالا کی ایک دیوی، بعض محقق اسے زمانہ وید کی ایک دیوی سرسوتی کا مثنٰی بتاتے ہیں۔ علم و فضل، عقل و ذہانت امن و فراغت اس کی ذات سے عبارت تھے۔ ایتھنے زیس کے سر سے پیدا ہوئی۔ تہذیب و تمدن، نفاست و لطافت کی دیوی ہونے کے علاوہ متمدن زندگی کی پاسبان و نگران بھی ہے۔ دستکاری اور کھیتی باڑی کی نگہداشت اور نشو و نما اس کے وظائف ہیں۔ گھوڑے سدھانے کے لیے اس نے لگام ایجاد کی۔ وہ تین کنواری دیویوں میں سب سے ممتاز تھی۔ سنگتراشوں اور مصوروں نے اس کے مجسموں اور تصویروں میں اُسے مختلف گھریلو کام کرتے ہوئے دکھایا ہے۔ ایتھنز اس کا خاص شہر۔ زیتون کا درخت اس کا خاص درخت اور الو اس کا خاص پرندہ تھا۔

ایتھنے
Goddess of wisdom, handicraft, and warfare
Mattei Athena at لووغ. Roman copy from the 1st century BC/AD after a Greek original of the 4th century BC, attributed to Cephisodotos or Euphranor.
ذاتی معلومات
والدینIn the ایلیڈ: زیوس alone
In Theogony: Zeus and Metis
بہن بھائیAeacus، Angelos، ایفرودیت، اپالو، Ares، آرتمیس، دیانوسس، Eileithyia، اینیو، Eris، Ersa، Hebe، ہیلن آف ٹرائے، Hephaestus، Heracles، Hermes، Minos، Pandia، Persephone، Perseus، Rhadamanthus, the Graces, the Horae, the Litae, the Muses, the Moirai
مساوی
رومی مساویمائینروا
Egyptian مساوینیث
Celtic مساویSulis
ایتھنے دیوی

ایتھن ٹروجن جنگ میں یونانی فریق کے دیوتاؤں میں سب سے مضبوط حامی تھی۔تاہم ، ٹرائے کے زوال کے بعد یونانی اتھینا کے لیے کسی قربان گاہ کے تقدس کا احترام کرنے میں ناکام رہے۔ سزا کے طور پر ، ایتھنا کی درخواست پر سمندر کے دیوتا پوسیڈن کے ذریعہ بھیجے گئے طوفانوں نے ٹرائے سے واپس آنے والے بیشتر یونانی بحری جہاز کو تباہ کر دیا۔یتھنا زرعی فنون اور خواتین کے دستکاری ، خاص طور پرکڑھائی اور بنائی کی بھی سرپرست تھیں۔ انسان کو اس کے تحائف میں ہل اور بانسری کی ایجادات اور جانوروں کو جکڑنے ، جہاز بنانے اور جوتے بنانے کا فن تھا۔ وہ اکثر پرندوں ، خاص طور پر اُلو سے وابستہ رہتی تھی[1]۔

نگار خانہ ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "اتھینا دیوی"۔ urducommunity.c om۔ 08 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ