ایشیا کا جغرافیہ (انگریزی: Geography of Asia) ایشیا اور یوریشیا کے علاقوں میں مشتمل ہے جس میں تقریباً 50 ممالک آتے ہیں۔

جوہان کا ایشیا کا نقشہ، 1730ء۔
سیارہ سے ایشیا کا نظارہ

جغرافیائی خصوصیات ترمیم

سرحدیں ترمیم

ایشیا کا زمینی علاقہ اس کے علاقہ جات کے زمینی خطوں کا مجموعہ نہیں ہے کیونکہ کچھ علاقوں نے آزادانہ طور پر اپنے خطوں کی سرحدوں کو متعارف کرایا ہے۔ مثال کے طور پر وسط ایشیا اور مشرق وسطی تقریباً ایک ہی خطہ کا نام ہے مگر مصر ایشیا کا علاقہ نہیں ہے جبکہ یہ وسط ایشیا کا حصہ مانا جاتا ہے اور وسط ایشیا ایشیا ہی کا ایک ذیلی علاقہ یا تقسیم ہے۔ خلاصہ ہے کہ ہے ایشیا کی سرحد کا ماپ اس بات پر منحصر ہے کہ کسی مخصوص علاقہ خود کو کس طور پر اور کیوں متعارف کرایا ہے۔

ایشیا اور افریقا کے درمیان میں خاکنائے نہرسوئز اور بحیرہ احمر حد بندی کا کام کرتا ہے۔ یورپ کے ساتھ ایشیا کی سرحد بحیرہ روم سے شروع ہوتی ہے مگر ترکی کا مشرق قریب کا علاقہ یورپ کے ایجنن جزائر کا جا گھستا ہے اور اس کا شہر استنبول آبنائے باسفورس تک پھیلا ہوا ہے۔ اس طرح ترکی کا ایک شہر یورپ میں ہے اور باقی پورا ملک ایشیا میں ہے۔ شمال کی جانب ایشیا اور یورپ کی سرحد در دانیال، بحیرہ مرمرہ، آبنائے باسفورس، بحیرہ اسود، کوہ قاف، بحیرہ قزوین، دریائے اورال سے ہوتی ہوئی مشرق کی جانب کوہ اورال، بحیرہ کارا، روس تک جاتی ہے۔ شمال میں بحر منجمد شمالی تک ایشیا کی سرحد ہے۔

ایشیا کے جنوب مشرق میں مالے جزیرہ نما اور انڈونیشیا ہیں۔ انڈونیشنا کے قریب آسٹریلیا ایک دوسرا بر اعظم ہے۔ آسٹریلیا کے شمال مشرق میں جاپان اور کوریا سے کٹ کر بننے والے چھوٹے چھوٹے جزائر ایشیا کی بجائے اوقیانوسیہ کا حصہ ہیں۔ انڈونیشنا کے بعد ایشیا کی سرحد بحر ہند ہوتے ہوئے بحیرہ احمر تک جاتی ہے۔ بحر ہند کے زیادہ تر جزائر ایشیا کا ہی حصہ ہیں۔

ایشیا کا مجموعی رقبہ ترمیم

ایشیا کا رقبہ کتنا ہے اس میں قدرے اختلاف پایا جاتا ہے۔۔ نیو یارک ٹائمز کے ایٹلس آف دی ورلڈ کے مطابق کل رقبہ 43,608,000 کلومیٹر2 (16,837,000 مربع میل) ہے۔[1] چیمبرس ورلڈ گزیٹر نے 44,000,000 کلومیٹر2 (17,000,000 مربع میل)، بتایا ہے۔[2] کونسائز کولمبیا انسائکلو پیڈیا کے مطابق 44,390,000 کلومیٹر2 (17,140,000 مربع میل)۔[3]

جغرافیائی تقسیم ترمیم

خطہ اور and
علاقہ، کا نام مع پرچم
فہرست ممالک بلحاظ رقبہ
(km²)
فہرست ممالک بلحاظ آبادی فہرست ممالک بلحاظ کثافت آبادی
(/km²)
تاریخ دار الحکومت
143 وسط ایشیا
398   قازقستان 2,724,927 16,536,000 6.1 Jan 2011 نور سلطان
417   کرغیزستان 199,951 5,587,443 27.9 Jul 2011 بشکیک
762   تاجکستان 143,100 7,627,200 53.3 Jul 2011 دوشنبہ
795   ترکمانستان 488,100 4,997,503 10.2 Jul 2011 اشک آباد
860   ازبکستان 447,400 28,128,600 62.9 Jul 2011 تاشقند
030 مشرقی ایشیا
156   چین 9,640,821 1,322,044,605 134.0 بیجنگ
344   ہانگ کانگ 1,104 7,122,508 6,451.5 Jul 2011
392   جاپان 377,947 127,920,000 338.5 Jul 2011 توکیو
408   شمالی کوریا 120,540 23,479,095 184.4 پیانگ یانگ
410   جنوبی کوریا 98,480 49,232,844 490.7 سؤل
446   مکاؤ 25 460,823 18,473.3
496   منگولیا 1,565,000 2,996,082 1.7 اولان‌ باتور
158   تائیوان 35,980 22,920,946 626.7 تائپے
N/A شمالی ایشیا
643   روس 13,119,600 37,630,081 2.9 ماسکو
035 جنوب مشرقی ایشیا
096   برونائی دارالسلام 5,770 381,371 66.1 بندر سری بگاوان
104   میانمار 676,578 47,758,224 70.3 نیپیداو
116   کمبوڈیا[4] 181,035 13,388,910 74 پنوم پن
360   انڈونیشیا 1,919,440 230,512,000 120.1 جکارتا
418   لاؤس 236,800 6,677,534 28.2 وینتیان
458   ملائیشیا 329,847 27,780,000 84.2 کوالا لمپور
608   فلپائن 343,448 92,681,453 308.9 منیلا
702   سنگاپور 704 4,608,167 6,545.7 سنگاپور
764   تھائی لینڈ 514,000 65,493,298 127.4 بینکاک
626   مشرقی تیمور 15,007 1,108,777 73.8 دیلی
704   ویت نام 331,690 86,116,559 259.6 ہنوئی
034 جنوبی ایشیا
004   افغانستان 647,500 32,738,775 42.9 کابل
050   بنگلادیش 147,570 153,546,901 1040.5 ڈھاکہ
064   بھوٹان 38,394 682,321 17.8 تھمپو
356   بھارت 3,287,263 1,147,995,226 349.2 نئی دہلی
462   مالدیپ 300 379,174 1,263.3 مالے
524   نیپال 147,181 29,519,114 200.5 کاٹھمنڈو
586   پاکستان 881,913 207,774,520 244.4 اسلام آباد
144   سری لنکا 65,610 21,128,773 322.0 سری جے وردھنے پورا کوٹے
145 مغربی ایشیا
051   آرمینیا 29,800 3,299,000 280.7 یریوان
031   آذربائیجان 86,660 8,845,127 102.736 باکو
048   بحرین 665 718,306 987.1 منامہ
196   قبرص 9,250 792,604 83.9 نیکوسیا
268   جارجیا 69,700 4,636,400 65.1 تبلیسی
364   ایران 1,648,195 70,472,846 42.8 تہران
368   عراق 437,072 28,221,181 54.9 بغداد
376   اسرائیل 20,770 7,112,359 290.3 یروشلم
400   اردن 92,300 6,198,677 57.5 عمان (شہر)
414   کویت 17,820 2,596,561 118.5 کویت شہر
422   لبنان 10,452 3,971,941 353.6 بیروت
512   سلطنت عمان 212,460 3,311,640 12.8 مسقط
275   دولت فلسطین 6,257 4,277,000 683.5 رام اللہ
634   قطر 11,437 928,635 69.4 دوحہ
682   سعودی عرب 1,960,582 23,513,330 12.0 ریاض
760   سوریہ 185,180 19,747,586 92.6 دمشق
792   ترکیہ انقرہ
784   متحدہ عرب امارات 82,880 4,621,399 29.5 ابوظبی (شہر)
887   یمن 527,970 23,013,376 35.4 صنعاء
142 Asia 43,810,582 4,162,966,086 89.07

حوالہ جات ترمیم

  1. The New York Times and Bartholomew, Edinburgh (1992)۔ The New York Times Atlas of the World۔ New York: Times Books (Random House)۔ صفحہ: 44 
  2. "Asia"۔ Chambers World Gazetteer (5th ایڈیشن)۔ 1988 
  3. ہے۔"Asia"۔ The Concise Columbia Encyclopedia (2nd ایڈیشن)۔ 1989 
  4. "General Population Census of Cambodia 2008 – Provisional population totals, National Institute of Statistics, Ministry of Planning, released 3rd ستمبر 2008" (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2010 

بیرونی روابط ترمیم

  • "Estimated Population Densities"۔ UNEP/GRID-Arendal۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولائی 2011 
  • "The Soil Maps of Asia"۔ European Digital Archives of Soil Maps – EuDASM۔ European Commission Joint Research Centre۔ 13 اکتوبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2011 
  • "Asia Maps"۔ Perry–Castañeda Library Map Collection۔ University of Texas Libraries۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2011