الیگزینڈر ہروڈ (پیدائش:17 جون 1902ءکینگرو پوائنٹ، برسبین، کوئینز لینڈ)|وفات: 26 ستمبر 1982ءکوفس ہاربر، نیو ساؤتھ ویلز،)، ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1930-31ء کے سیزن میں دو ٹیسٹ کھیلے۔ ہروڈ برسبین میں پیدا ہوئے اور برسبین گرامر اسکول میں تعلیم حاصل کی[1] اپنے عجیب و غریب گیند بازی کے انداز کے لیے مشہور بروڈ گیند کو صرف چند قدم اٹھاتے ہوئے ایک درمیانے درجے کا آف اسپنر تھا[2] آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم میں بلائے جانے سے پہلے اس نے کوئنز لینڈ کے لیے کئی سیزن کھیلے۔ اس نے اپنا سب سے کامیاب سیزن 1929-30ء میں گزارا جب 19.84 کی اوسط سے 46 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوری 1930ء میں جب ڈان بریڈمین نے 452 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تو انھوں نے 179 رنز کے عوض 6 وکٹوں کا حصول ممکن بنایا [3] اپنے اگلے میچ میں، دو ہفتے بعد، ہروڈ نے جنوبی آسٹریلیا کے خلاف 80 رنز دے کر 6 کے بہترین اعداد و شمار حاصل کیے۔ ہروڈ نے 1930ء میں آسٹریلین ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کیا لیکن انھیں زیادہ مواقع نہیں ملے اور انھوں نے 20 فرسٹ کلاس میچوں میں صرف 28 وکٹیں حاصل کیں اور پانچ میں سے کسی بھی ٹیسٹ میں نہیں کھیلے۔ انھوں نے 1930-31ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ کھیلے جس میں 11 وکٹیں ان کے حصے میں آئیں اور انجری سے ٹیم میں واپس آنے والے گیند بازوں کے حق میں ڈراپ ہونے کو بدقسمت سمجھا گیا۔ وہ 1932ء میں میلبورن چلے گئے اور پھر فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی۔ اس نے دوسری جنگ عظیم میں خدمات انجام دیں، پہلے 1940ء سے 1942ء تک فوج میں اینٹی ایئر کرافٹ گنر کے طور پر، پھر 1942ء سے 1945ء تک رائل آرمی کے ساتھ فلائٹ لیفٹیننٹ کے طور پر۔ ہروڈ اور اس کی بیوی نورما نے 1945ء میں شادی کی اور ان کے تین بچے تھے۔ جب وہ 1973ء میں ریٹائر ہوئے تو وہ کوئینز لینڈ واپس آگئے۔

ایلک ہروڈ
ذاتی معلومات
پیدائش17 جون 1902
کینگرو پوائنٹ, برسبین, کوئنزلینڈ, آسٹریلیا
وفات26 ستمبر 1982 (عمر 80 سال)
کافس ہاربر, آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس آف اسپن گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 135)12 دسمبر 1930  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ٹیسٹ1 جنوری 1931  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1925-26 سے 32-1931کوئنز لینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 2 43
رنز بنائے 5 575
بیٹنگ اوسط 2.50 11.27
100s/50s 0/0 0/3
ٹاپ اسکور 5 89
گیندیں کرائیں 517 7864
وکٹ 11 113
بولنگ اوسط 15.45 27.62
اننگز میں 5 وکٹ 0 5
میچ میں 10 وکٹ 0 1
بہترین بولنگ 4/22 6/80
کیچ/سٹمپ 2/0 29/0
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 29 اپریل 2021

وفات ترمیم

الیگزینڈر ہروڈ 26 ستمبر 1982ء کو، کوفس ہاربر، نیو ساؤتھ ویلز میں 80 سال 101 دن کی ہی عمر گزار سکا [4]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم