ای نمبر (E Numbers) وہ شماریاتی عنوان یا رمز ہیں جو بین الاقوامی شماریاتی نظام (International Numbering System :INS) کے تحت ایسے کیمیائی اجزاء کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو عموماً اضافی غذائی اجزا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں مگر ان کے دیگر استعمال بھی ہیں۔ یورپی اتحاد کے ممالک میں ان ای نمبروں کا استعمال قانونی طور پر ضروری ہے مگر یہ باقی دنیا میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ عموماً ان سے پہلے انگریزی حرف ای (E) اور اس کے بعد کوئی نمبر استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً E-422، E-471 وغیرہ۔ یہ اجزاء حلال بھی ہو سکتے ہیں اور حرام بھی۔

جدول بندی ترمیم

اردو متبادل مہیا ہونے تک انگریزی الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔

ای نمبر حدود ذیلی حدود تفصیل
100–199
غذائی رنگ
100–109 مختلف زرد رنگ
110–119 مختلف نارنجی رنگ
120–129 مختلف سرخ رنگ
130–139 مختلف نیلے اور بنفشی رنگ
140–149 مختلف سبز رنگ
150–159 مختلف بھورے اور سیاہ رنگ
160–199 دوسرے رنگ
200–299
حفاظتی اجزا
200–209 ساربیک تیزاب (sorbates)
210–219 بینزویک تیزاب (benzoates)
220–229 سلفائٹ (sulphites)
230–239 کاربولک اور فارمک تیزاب (phenols & formates)
240–259 نائٹریٹ (nitrates)
260–269 ایساٹک تیزاب (acetates)
270–279 لیکٹک تیزاب (lactates)
280–289 پروپیانک تیزاب (propionates )
290–299 دیگر
300–399
مخالف تکسید اور ناظمِ تیزابیت اجزا
(Antioxidants & acidity regulators)
300–309 حیاتین ج ( ascorbates/vitamin C)
310–319 gallates & erythorbates
320–329 lactates
330–339 citrates & tartrates
340–349 فاسفیٹ (phosphates)
350–359 malates & adipates
360–369 succinates & fumarates
370–399 دیگر
400–499
گاڑھا کرنے والے، متعادل کنندہ اور ہلکا کرنے والے اجزا
(Thickeners,stabilisers & emulsifiers)
400–409 alginates
410–419 قدرتی گوند (natural gums)
420–429 دیگر قدرتی تعامل
430–439 polyoxythene compounds
440–449 (natural emulsifiers)
450–459 فاسفیٹ (phosphates)
460–469 سیلیولوز مرکبات ( cellulose compounds)
470–489 چربیلے تیزاب اور مرکبات (fatty acids & compounds)
490–499 دیگر
500–599
پی ایچ ناظم اور جمنے سے بچانے والے اجزا
(pH acidity regulator & anti-caking agents)
500–509 نمکیات (mineral acids & bases)
510–519 کلورائیڈ اور سلفیٹ ( chlorides & sulphates)
520–529 sulphates & hydroxides
530–549 الکلی دھاتی مرکبات (alkali metal compounds)
550–559 سلیکان مرکبات (silicates)
570–579 سٹیارک اور گلوکانک تیزاب (stearates & gluconates)
580–599 دیگر
600–699
ذائقہ بہتر بنانے والے اجزا
620–629 glutamates
630–639 inosinates
640–649 دیگر
900–999
متفرق
900–909 موم (waxes)
910–919 مصنوعی چمک ( synthetic glazes)
920–929 بہتر کرنے والے تعامل (improving agents)
930–949 packaging gases
950–969 میٹھا کرنے والے اجزا (sweeteners)
990–999 جھاگ بنانے والے اجزا (foaming agents)
اضافی اجزاء 1100–1599 نئے کیمیائی اجزا جو اوپر دیے گئے کسی طبقے میں شمار نہیں ہوتے
  • اس صفحہ ”ای نمبر“ کے تبادلہ خیال پر بھی اہم معلومات موجود ہیں۔ پڑھنے کےلیے تبادلۂ خیال:ای نمبر پر کلک کریں۔