بئر العہن دور نبوی میں مدینہ منورہ کے سات مشہور کنوؤں میں سے ایک کنواں ہے۔
یہ مدینہ منورہ میں مسجد قبا کے مشرقی جانب ایک بڑے باغ میں ہے جو شرفا سے تعلق رکھتا ہے وہاں پر زراعت اور درخت بہت ہیں مقام پاک صاف اور لطیف ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں پہنچ کر وضو کیا اور نماز ادا فرمائی [1]
بئرالیسرۃانصاری قبیلے بنو امیہ کا کنواں تھا اس کنویں کا پانی بے حد نمکین ہے اور یہ چٹان کو تراش کر بنایا گیا ہے جس کا پانی آج بھی جاری ہے۔ یہ تاریخی کنواں العوالی محلے میں واقع ہے اور مسجد قبا سے ایک کلومیٹر دور ہے۔زمانۂ جاہلیت میں اس کنویں کا نام العسرۃ تھا۔ رسول اللہﷺ نے اسے الیسرۃ کا نام دیا اور یہی اب بئر العہن کے نام سے مشہور ہے۔ یہ کنواں کئی برس پہلے پاٹ دیا گیا ہے۔ اب یہ غیر آباد ہے۔ یہ العوالی محلے میں آل البرزنجی کی ملکیت ہے۔ اس کے اوپر کباڑ پڑا ہوا ہے۔[2] اسی طرح اریس، البصہ، بضاعہ، رومہ، الغرس اور بئر حاء تاریخی کنویں ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. جذب القلوب الی دیار المحبوب(تاریخ مدینہ)، صفحہ 208،شیخ عبد الحق محدث دہلوی، شبیر برادرز لاہور
  2. بئر العہن ، مدینہ منورہ کا یادگار تاریخی مقام