عباس آفندی

عبد البہاء یا عباس آفندی 23 مارچ 1844ء میں بمطابق 1260ھ کو تہران میں اس دن پیدا ہوئے جس دن باب شیرازی نے اپنی نبوت کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے اپنے والد بہاء اللہ کی تعلیمات میں بہت اضافے کیے اور اُسے قدیم و جدید کا مرقع بنا کر پیش کیا تاکہ بہائیت کی تبلیغ میں آسانی ہوسکے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ دراصل بہائیت کو مستحکم کرنے والے یہی شخص تھے کیونکہ انہوں نے بڑی محنت اور عرق ریزی سے اپنے والد کے عقائد کو پیش کیا اور عبد البہاء کے بارے میں مرزا محمد علی خان مہدی کہتا ہے ”میرا یہ یقین ہے کہ اگر عباس نہ ہوتا تو بہائیت کا وجود ہی نہ ہوتا“ یہ بچپن میں کافی مشکلات میں گھرے رہے جبکہ ان کے والد اسیر تھے اور پھر جلاوطن کیے گئے تو یہ اپنے والد کے ساتھ ساتھ رہے۔۔۔۔