مالک بن انس بن مالک بن عمر (93ھ - 179ھ/ 711ء - 795ء) جن کا پورا نام مالک بن انس بن مالک بن ابی عامر اصبحی ہے اور ابوعامر اصبحی دادا ہیں ان کے والد انس بن مالک ایک جلیل القدر صحابی ہیں جو سوائے جنگ بدر کے اور سب غزوات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔مالک بن انس مسلمانوں میں "امام مالک" اور "شیخ الاسلام" کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اہل سنت کی نظر میں وہ فقہ کے مستند ترین علماء میں سے ایک ہیں۔ امام شافعی ، جو نو برس تک امام مالک کے شاگرد رہے اور خود بھی ایک بہت بڑے عالم تھے ، نے ایک بار کہا کہ "علماء میں مالک ایک دمکتے ہوئے ستارے کی مانند ہیں"۔ فقہ مالکی اہل سنت کے ان چار مسالک میں سے ایک ہے جس کے پیروان آج بھی بڑی تعداد میں ہیں۔یہ ایک مشہور مؤلف حدیث تھے ان کی مشہور تصنیف موطأ امام مالک ہے۔