باب:واقعہ کربلا/واقعات
حسین بن علی سے بیعت کے مطالبہ کے بعد قافلہ حسینی کی مدینہ سے روانگی سے شروع ہو کر قافلہ حسینی کی واپس مدینہ آمد تک کے واقعات ۔
سنہ 60 ھ
تاریخ | واقعہ |
---|---|
15 رجب | معاویہ بن ابی سفیان کی موت۔ |
28 رجب سنہ 60 (ہفتہ کی شب) | امام حسین علیہ السلام کی حج کی ادائیگی کے لئے مدینہ سے مکہ روانگی۔ |
3 شعبان (شب جمعہ) | امام حسین علیہ السلام کا مکہ میں داخلہ۔ |
10 رمضان | عبد اللہ بن مسمع ہمدانی اور عبد اللہ بن وال کے توسط سے امام حسین(ع) کے لئے کوفیوں کے پہلے خطوط کی وصولی۔ |
12 رمضان | قیس بن مُسْهِر صَیداوی، عبد الرحمٰن بن عبد اللہ ارحبی اور عمارہ بن عبد سلولی کے توسط سے امام حسین علیہ السلام کو 150 خطوط کی وصولی۔ |
14 رمضان | ہانی بن ہانی سبیعی اور سعید بن عبد اللہ حنفی کے توسط سے کوفہ کے عمائدین کے خطوط کی وصولی۔ |
15 رمضان | مسلم بن عقیل کی مکہ سے ایلچی کے فرض کی انجام دہی کے لئے کوفہ کی جانب روانگی۔ |
5 شوال | حضرت مسلم کا کوفہ میں داخلہ۔ |
8 ذوالحجہ (منگل) | امام حسین علیہ السلام کی حج کو عمرہ می بدل کر مکہ سے روانگی۔ |
8 ذوالحجہ | کوفہ میں مسلم بن عقیل کا قیام۔ |
9 ذوالحجہ | حضرت مسلم کی شہادت۔ |
سنہ 61 ه
تاریخ | واقعہ |
---|---|
2 محرم | امام حسین علیہ السلام کا کربلائے معلی میں داخلہ۔ |
3 محرم | عمر بن سعد کی 4000 کے لشکر کے ساتھ کربلائے معلی آمد۔ |
6 محرم | حبیب بن مظاہر کی قبیلۂ بنی اسد سے امام حسین علیہ السلام کی نصرت کی درخواست اور اس دعوت پر ان کا انکار۔ |
7 محرم | امام حسین علیہ السلام اور اصحاب و انصار پر پانی کی بندش۔ |
9 محرم | تاسوعا اور کربلا میں شمر بن ذی الجوشن کی آمد۔ |
9 محرم | عمر بن سعد کا امام علیه السلام کو اعلان جنگ اور آپ(ع) کی طرف سے مہلت کی درخواست۔ |
10 محرم | واقعہ عاشورہ اور شہادت امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام و اصحاب کی شہادت۔ |
11 محرم | اسیران اہل بیت(ع) کی کوفہ روانگی۔ |
11 محرم | (غاضریہ کے بنو اسد کے ہاتھوں شہداء کی تدفین) ۔ |
1 صفر | اہل بیت علیہم السلام اور امام حسین علیہ السلام کے سر مبارک کا شام میں داخلہ۔ |
20 صفر | اربعین حسینی اور اہل بیت علیہم السلام کا کوفہ میں دوبارہ آمد۔ |
20 صفر | اہل بیت علیہم السلام کی شام سے مدینہ روانگی (بعض اقوال کے مطابق)۔ |