نگر
نگر

نگر جو کبھی ماضی میں ایک خود مختارریاست تھی پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کا ایک ضلع ہے۔ یہاں کے باشندوں کو بروشو اور ان کی بولی کو بروشسکی کہا جاتا ہے۔ بروشو لوگوں کو شمال کے قدیم ترین باشند ےاور اولین آبادکار ہونے کا شرف حاصل ہے۔یہاں کے لوگوں کی زبان بروشسکی ہے۔ یہاں سنی، اسمعیلی اور شیعہ مسلمان آباد ہیں ضلع نگر کا کل رقبہ 5000 کلو میٹر ہے۔ آج کل نگر دو سب ڈویژنوں پر مشتمل ہےاور یہ ضلع گلگت میں واقع ہے۔ اس کی کل آبادی تقریبا 85000 ہزار لوگوں پر مشتمل ہے۔