بالائی باسوری وریدی ضفیرہ

بالائی باسوری وریدی ضفیرہ (superior hemorrhoidal venous plexus) اصل میں امراضیات (بطور خاص بواسیر سے تعلق) میں استعمال کی جانے والی ایک اصطلاح ہے جو دراصل مستقیمی وریدی ضفیرہ (rectal venous plexus) کے اس حصے کے لیے اختیار کی جاتی ہے کہ جو خط مشط (pectinate line) سے اوپر واقع ہوتا ہے۔ چونکہ یہ ضفیرہ (plexus) اعصاب سے نہیں بلکہ وریدوں سے بنا ہوتا ہے اس لیے اس کے نام کے ساتھ وریدی لگایا جاتا ہے، جبکہ باسور (hemorrhoid) کے مقام پر واقع ہونے کی وجہ سے اس کے نام کے ساتھ باسوری لگایا جاتا ہے اور علم تشریح میں اسے صرف باسوری ضفیرہ (hemorrhoidal plexus) بھی کہا جاتا ہے۔

Vein: بالائی باسوری وریدی ضفیرہ
Scheme of the anastomosis of the veins of the rectum.
The veins of the right half of the male pelvis.
Latin plexus venosus rectalis, plexus haemorrhoidalis
Gray's subject #173 676
Drains to superior rectal vein
Dorlands/Elsevier p_24/12648664

مزید دیکھیے ترمیم