باندرکلا پنجاب میں بچوں کا ایک کھیل ہے۔ اس میں زمین پر ایک کلا ٹھوکا جاتا ہے جس سے ایک رسی بندھی ہوئی ہوتی ہے اور اس کلے کے گرد کھیلنے والوں کی جوتیاں پڑی ہوتی ہیں۔ باری دینے والا لڑکا اس رسی کو پکڑ تا ہے اور کلے کے گرد چکر کاٹتا ہے باقی بچے ان جوتیوں کو باہر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لڑکا کلے سے اتنی دور رہتا ہے جتنی کہ رسی کی لمبائی۔ اگر چکر کاٹتے ہوئے وہ کسی جوتی نکالنے والے بچے کو ہاتھہ لگا دے تو پھر اس بچے کی باری آ جاتی ہے۔ جب آخری جوتی نکال لی جاتی ہے تو وہ تمام جوتیاں باری دینے والے کو اس وقت تک ماری جاتی ہیں جب تک وہ ایک خاص جگہ کو دوڑ ہاتھہ نہیں لگا لیتا۔