بحیرہ روم کا ایک بازو، جو اطالوی ریویئرا (لیگوریا اور تسکانہ) اور کورسیکا اور ایلبا کے جزائر کے درمیان واقع ہے۔

بحیرہ لیگوریئن

اس سمندر کی سرحدیں اٹلی، فرانس اور موناکو اور بحیرہ ٹائرینیئن اور بحیرہ روم سے ملتی ہیں۔ اس علاقے کا اہم ترین شہر جینووا ہے۔ اس کے شمال مغربی ساحل اپنے قدرتی حسن اور دلکش موسم کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔

خلیج جینووا اس کا شمالوی ترین حصہ ہے۔ اس سمندر میں مشرق کی جانب سے دریائے آرنو گرتا ہے اور کوہ آپینینے(کوہ اپے نائن) کے کئی دریا بھی اس میں گرتے ہیں۔ سمندر کی زیادہ سے زیادہ گہرائی کورسیکا کے شمال مغرب میں 9،300 فٹ (2،850 میٹر) ہے۔

اطالوی میں اسے Mar Ligure جبکہ فرانسیسی میں Mer Ligurienne کہتے ہیں۔

تصاویر ترمیم