براچیانو (اطالوی: Bracciano) اٹلی کے علاقہ لازیو کے صوبہ روما میں واقع ایک شہر (کمونے) ہے جس کا فاصلہ اطالوی دارالحکومت روم سے 30 کلومیٹر شمال مغرب ہے۔ شہر کی وجہ شہرت وہاں واقع جھیل براچیانو (Lago di Bracciano) کی وجہ سے ہے، جو کشتی رانی اور سیاحت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ شہر میں واقع قلعہ کو بہت اچھی طرح سے محفوظ کیا گیا ہے اور اس کی شہرت اس وجہ سے بھی ہے کہ اس قلعہ میں کئی عالمی شہرت یافتہ اداکاروں اور گلوکاروں نے اپنی شادی کی تقاریب منعقد کیں۔ شہر میں پہنچنے کے لیے روم سے ریل گاڑی کی سہولت دستیاب ہے جو 45 منٹ میں یہاں پہنچاتی ہے۔

براچیانو (Bracciano)
Coat of arms of {{{city}}}
شہر کا نشان امتیاز
عمومی معلومات
علاقہ لازیو صوبہ صوبہ روما
بلندی 280 میٹر رقبہ 142 مربع کلومیٹر
آبادی 15,509 (2004ء)
دیگر معلومات
فون کوڈ 06(39+) پوسٹ کوڈ 00062
منطقہ وقت مرکزی یورپی وقت, UTC+1


شہر کا رقبہ 142 مربع کلومیٹر اور آبادی دسمبر 2004ء میں 15,509 تھی۔ شہر سطح سمندر سے 280 میٹر کی بلندی پر آباد ہے۔

براچیانو، تاریخی مرکز شہر

سانچہ:Navbox Province of Italy/Categories for commune