بریڈلی جیکب ٹیلر (پیدائش 14 مارچ 1997) ایک انگریز کرکٹ کھلاڑی ہے۔ ٹیلر ایک دائیں ہاتھ کا بلے باز ہے جو دائیں ہاتھ سے آف بریک گیند کرتا ہے۔ وہ ونچسٹر ، ہیمپشائر میں پیدا ہوا تھا۔ ایگرز اسکول ، آلٹن ہیمپشائر میں تعلیم حاصل کی جہاں وہ اسکول کی ٹیم میں کھیلا۔

بریڈ ٹیلر
ذاتی معلومات
مکمل نامبریڈلی جیکب ٹیلر
پیدائش (1997-03-14) 14 مارچ 1997 (عمر 27 برس)
ونچیسٹر, ہیمپشائر, انگلینڈ
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2013–2021ہیمپشائر (اسکواڈ نمبر. 93)
پہلا فرسٹ کلاس28 اگست 2013 ہیمپشائر  بمقابلہ  لنکا شائر
پہلا لسٹ اے6 اگست 2013 ہیمپشائر  بمقابلہ  بنگلہ دیش اے
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 6 18 8
رنز بنائے 133 355 23
بیٹنگ اوسط 19.00 35.50 7.66
سنچریاں/ففٹیاں 0/0 0/3 0/0
ٹاپ اسکور 36 69 9*
گیندیں کرائیں 798 852 104
وکٹیں 13 15 4
بولنگ اوسط 41.84 44.06 32.00
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0
بہترین بولنگ 4/64 4/26 2/20
کیچ/سٹمپ 2/– 7/– 3/–
ماخذ: CricketArchive، 30 ستمبر 2019

ٹیلر نے 2013ء میں روز باؤل میں بنگلہ دیش اے کے خلاف لسٹ اے میچ میں ہیمپشائر کے لیے ڈیبیو کیا تھا [1] ایک میچ میں جو ہیمپشائر نے 9 رنز سے جیتا، ٹیلر نے ہیمپشائر کی 223 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز 2 رنز کے ساتھ ختم کی جبکہ گیند کے ساتھ انھوں نے نعیم اسلام اور سوہاگ غازی کی وکٹیں لے کر 2/23 کے اعداد و شمار کے ساتھ مکمل کیا۔ [2]

دسمبر 2015ء میں انھیں 2016ء کے انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کے لیے انگلینڈ کے سکواڈ کا کپتان نامزد کیا گیا۔ [3]

حوالہ جات ترمیم

  1. "List A Matches played by Brad Taylor"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2013 
  2. "Hampshire v Bangladesh A, 2013"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2013 
  3. "Aneurin Donald recalled for U-19 World Cup"۔ ESPNCricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2015