بلوغ الارب محمود شکری آلوسی کی عربوں کے حالات سب سے جامع کتاب ہے

کتاب کا نام ترمیم

کتاب کا مکمل نام بلوغ الارب فی معرفة احوال العرب ہے مختصرنام بلوغ العرب سے مشہور ہے اس کا شمار عربی کی اہم کتابوں میں ہوتا ہے اردو میں ترجمہ ہو چکا ہے بہت موضوعات پر مشتمل ہے

کتاب کے موضوعات ترمیم

آلوسی نے اس کتاب میں عربوں کے حالات کے متعلق۔ ہر قسم کی معلومات جمع کر دی ہیں ۔ عربوں کے احوال متعلق اس تفصیل کے ساتھ کسی اور کتاب میں بحث نہیں کی گئی ۔ اس کتاب کی مقبولیت کا یہ عالم ہے۔ اس کی نقل میں اب تک کئی کتابیں لکھی جا چکی ہیں مگرجو بلند مقام " بلوغ الادب " کو حاصل ہے وہ وہ کسی دوسری کتاب کو میسر نہیں۔ کچھ موضوعات اس طرح ہیں

  • عربوں کی تعریف اور ان کی اقسام اور تقسیم کی وضاحت
  • جاہلیت کے معنی اور جاہلیت کسے کہتے ہیں
  • عربوں کی نسلی برتری
  • عربوں کی رہائش گاہیں
  • عربوں کے بازار
  • عربوں کا فخر اور ان کے تضادات
  • عربوں کے حکمران اور علما
  • عربوںکی عیدیں
  • عربوں کی کھانے پینے کی عادات
  • عربوں کے نکاح و طلاق کے رسم و رواج
  • عربوں کی جنگیں اور گھوڑے
  • عربوں کے بادشاہ اورمذاہب [1]

اردو ترجمہ ترمیم

یہ محمود شکری آلوسی کی تالیف ہے جو پہلی بار مطبع دارالسلام بغداد میں 1896ء میں طبع ہوئی ۔ اس کی اہمیت و افادیت مسلم ہے۔ اس کا ترجمہ ڈاکٹر پیرمحمد حسن نے کمال محنت اور محبت سے کیا ہے ۔ جسے شائع کرنے کا اعزاز مرکزی اردو بورڈ کو حاصل ہوا ۔ یہ قابل اعزاز تصنیف چار جلدوں پرمشتمل ہے جو عربوں کے حالات پر ایک مستند ومستند کتاب ہے۔ جو اسلام کے تاریخی کارناموں کو پوری طرح سمجھنے کے لیے اردو میں منعکس ایک لا جواب کتاب ہے۔[2]

حوالہ جات ترمیم