بنوچی (پشتو میں بنوسی) پٹھانوں کی ایک شاخ، جو بنوں تحصیل کے وسطی حصے، کُرم اور ٹوچی دریاؤں کے درمیان آباد ہیں۔ یہ خطہ انھوں نے 16 ویں صدی میں حاصل کیا، جب وزیریوں نے انھیں شوال سے بے دخل کیا۔ خود انھوں نے بھی مینگل اور ہانی قبائل کو کوہاٹ اور کُرم کی جانب دھکیلا۔ بہت سے سیّد اور اسلام کے دیگر پیشوا بنوچیوں کی جانب مائل ہوئے اور وہ ان کے ساتھ باہمی شادیاں بھی کرتے ہیں۔ ان کے خطہ میں آباد تمام مسلمان بنوچی (بنوسی) کہلاتے ہیں۔‘‘ [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. (ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا از ای ڈی میکلیگن/ ایچ اے روز، مترجم یاسر جواد، شائع شدہ بُک ہوم لاہور، صفحہ نمبر76 اور 77 سے انتخاب)