بنیا باشی مسجد (بلغاروی: Баня баши джамия یعنی بنیا باشی جامعہ، ترکی: Banya Başı Camii) بلغاریہ کے دار الحکومت صوفیہ میں واقع ایک مسجد ہے۔ یہ یورپ کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک ہے جو 1576ء میں اس وقت تعمیر کی گئی جب صوفیہ عثمانی سلطنت کے زیر نگیں تھا۔ یہ مسجد عثمانی دور کے معروف معمار سنان پاشا نے تعمیر کی۔ اس مسجد کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ قدرتی گرم چشموں کے اوپر تعمیر کی گئی ہے۔ یہ مسجد اپنے وسیع گنبد اور بلند میناروں کے باعث بھی مشہور ہے۔ بنیا باشی صوفیہ کی واحد مسلم عبادت گاہ ہے جس کی مسجد کی حیثیت ابھی تک قائم ہے۔ یہ بلغاریہ پر 5 صدیوں تک جاری رہنے والے عثمانی دور کی ایک عظیم یادگار ہے۔ یہ شہر میں مقیم ہزاروں مسلم باشندوں کے زیر استعمال ہے۔

بنیا ماشی مسجد
بنیادی معلومات
متناسقاتصفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔42°41′58″N 23°19′21″E / 42.69944°N 23.32250°E / 42.69944; 23.32250
مذہبی انتساباسلام
ملکبلغاریہ
حیثیتفعال
تعمیراتی تفصیلات
طرز تعمیرعثمانی معماری
سنہ تکمیل1576
گنبد1
گنبد کا قطر (داخلی)15 میٹر[1]
مینار1
مواداینٹ
انیسویں صدی میں بنیا ماشی مسجد

متعلقہ مضامین ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. بلغاریہ: بریٹ ٹریول گائیڈ، عینی کے، صفحہ 89، 2008

بیرونی روابط ترمیم