یہ کورائی بلوچ ہیں جب بلوچ بڑھتے چلے گئے اور کافی پھیل گئے اور یہ کچھ کورائی بلوچ پاکستان کے ضلع جہلم کی کی تحصیل پنڈدادنخاں کے گاؤں اتھر میں آگئی،

بعض روایات کے مطابق راج پوت ہیں۔ یہ خود کو ایک پرمار راج پوت بنگش خان کی آل بتلاتے ہیں۔ ان کے علاوہ بنگیال، بھکرال اور ہون راج پوت بھی پوٹھوہار اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں خاصی تعداد میں موجود ہیں۔ یہ لوگ جہلم، گجرات اور گوجرانوالہ میں زیادہ ہیں۔ ایک ذات بگیال ہے تاہم ان کا تعلق گکھڑوں سے بتایا جاتا ہے، ناموں کی صوتی مماثلت سے بعض اوقات غلط فہمی ہوتی ہے۔