بگ بین اس گھنٹے کا نام ہے جو 1856ء میں انگلستان کی پارلیمنٹ کی مینار پر لگایا گیا۔ اس کا وزن ساڑھے پندرہ ٹن ہے۔ ڈائل کا قطر ساڑھے بارہ فٹ اور سوئی کا طول گیارہ فٹ ہے۔ یہ گھنٹا وائٹ چیپل بل فاؤنڈری میں تیار کیا گیا تھا۔ لندن کے لوگ عام طر پر اسی سے اپنی گھڑیوں کے اوقات درست کرتے ہیں۔ اسے رات بھر روشن رکھا جاتا ہے۔ جس مینار میں یہ گھنٹا نصب ہے اس کی بلندی تین سو بیس فٹ ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں یہ مینار بھی بمباری کا نشانہ بنا اور گھنٹے کے سامنے والی بالکونی کو نقصان پہنچا۔ یہ دنیا کے عجائبات میں شمار ہوتا ہے۔

بگ بین