بھارہ کہو (انگریزی: Bhara Kahu) پاکستان کا ایک آباد مقام جو اسلام آباد میں واقع ہے۔

ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیموفاقی دارالحکومت،اسلام آباد کا پرچم اسلام آباد وفاقی دارالحکومت علاقہ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

تاریخ اور نام کی وجہ تسمیہ کے بارے میں جاننے والوں میں سب سے بڑا نام راجا انور بیگ مرحوم  آف بڑھوا کا ہے۔

ایک ملاقات  میں انھوں نے  نام کے بارے میں یہ بتایا کے اس جگہ سے جب انگریزوں نے  سڑک گزاری جو مری اور کشمیر تک بنائی گی اور فوجیوں کا کیمپ بھی قائم ہوا تو اس جگہ نام پڑاو  رکھا گیا۔ جیسے سفر کے درمیان میں عارضی قیام کو پڑاو کہتے ہیں۔ اس سے  پہلے یہ کوٹ ہتھیال ہی تھا ہتھیال گھکڑوں کی گوت ہے۔ اب بھی بھارکہو محکمہ مال کے کاغذات میں  روڈ سے اوپر والا حصہ کوٹ ہتھیال شمالی اور  روڈ سے نیچے والا حصہ کوٹ ہتھیال جنوبی کہلاتا ہے۔ راجا انور بیگ مرحوم  نے جو معلومات مجھے دیں ان کا بھی ذکر ہو جائے۔ انگریزوں کے دور میں فاصلے کو ناپننے کے لیے  کلو میڑ کی بجائے میل یا کوہ کا نام استعمال ہوتا تھا۔ راولپنڈی سے اس جگہ کا فاصلہ 12 کوہ تھا جس کی وجہ سے  یہ بارہ کوہ کہلایا۔

اس میں احمد ٹاؤن ، نئی آبادی، محلہ النور، محلہ ملکاں، ڈھوک سیداں، نین سکھ، بھیرہ سیداں، محلہ غوثیہ، مدینہ ٹاؤن، ڈھوک جیلانی اور محلہ ملک آباد شامل ہیں[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم