بھروسا (انگریزی: Trust) بین شخصی تعلقات کا ایک عنصر ہے۔ انسانوں کی فطرت کا ایک خاصا ہے کہ ان میں دوسروں پر بھروسا کرنے اور کسی کے قابل یقین ہونے کی پرکھ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس ماخذ انسانی دماغ کی رگوں اور متصلہ حیاتیاتی ڈھانچے اور اس کی کارکردگی سے جڑا ہے۔ کچھ مطالعات یہ بھی بات آشکارا کرتی ہیں کہ بھروسے کی نوعیت کو بدل دیا جا سکتا ہے، جیسے کہ آکسی ٹوسین کو بہ روئے کار لاکر کیا جا سکتا ہے۔ [1][2]

دودھ پیتا بچہ جو دنیا میں کسی شخص کو نہیں جانتا، وہ اپنی ماں کی گود کو پہچانتا ہے، اسے بھروسا ہوتا ہے کہ ماں اس کی بھوک کو مٹائے گی اور اس کو محفوظ رکھے گی۔ اسی طرح سے عام طور سے بیویوں کو اس بات کا بھروسا ہوتا ہے کہ کمانے والا شوہر گھر کی ضرورتوں کو پورا کرے گا۔ طلبہ اس بھروسے کی وجہ سے تعلیمی ڈگریاں حاصل کرتے ہیں کہ ان کی وجہ سے ان کا مستقبل تاب ناک ہوگا۔ اسی طرح سے بھروسے کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. M. Kosfeld، M. Heinrichs، P. J. Zak، U. Fischbacher، E. Fehr (2005)۔ "Oxytocin increases trust in humans"۔ Nature۔ 435 (7042): 673–676۔ Bibcode:2005Natur.435..673K۔ PMID 15931222۔ doi:10.1038/nature03701 
  2. Paul Zak، Stephen Knack (2001)۔ "Trust and Growth"۔ Economic Journal۔ 111 (470): 295–321۔ doi:10.1111/1468-0297.00609