بیانسے جِزیل نولز کارٹر (انگریزی: Beyoncé Giselle Knowles-Carter) (پیدائش: 4 ستمبر 1981)، جو یک نامی طور پر بیانسے کہلاتی ہیں، ایک امریکی گلوکارہ، گیتکارہ، ناچیا اور اداکارہ ہیں۔ ہُوسٹن، ٹیکسس میں پیدا ہوئیں اور پلیں، انھوں نے بجا آوری فنون کے مدرسوں میں داخلہ حاصل کیا اور پہلی بار گانے اور ناچنے کے مقابلے سے بچپن میں ہی متعلق ہوئیں۔ نولز نے انیس سو نوے کی دہائی کا آخری حصے میں مشہوری حاصل کی، ڈیسٹِنِیز چائلڈ کی مرکزی گلوکارہ کے طور پر، جو دنیا کی ایک تمام وقت کی بہترین فروخت گرل گرُوپ ہے۔

بیانسے

ڈیسٹنیز چائلڈ کے وقفے کے دوران میں، 2003 کا سال، نولز نے اپنی شروعاتی سولو البم ریلیز کی، "ڈینجرسلی اِن لَو"، جس نے بِل بورڈ ٹاپ 100 چارٹ میں دو نمبر ایک سِنگلوں کو پیدا کیا – "کریزی اِن لَو" اور "بیبی بائے" – اور اس سال کا ایک کامیاب ترین البم بنا، ان کو پانچ گریمی اوارڈ حاصل کرتے ہوئے۔ ڈیسٹنیز چائلڈ کی 2005 میں علیحدگی کے بعد، 2006 میں نولز نے اپنی دوسری سولو البم ریلیز کی – "بی ڈے"، جس نے اِن چارٹ کے ٹاپ فائو جگہ پانے والے سنگلوں کو پیدا کیا – "ڈیژا وُو"، "اِرّپلیسیبل" اور "بیُوٹیفُل لایر"۔ ان کی 2008 کی تیسری سولو البم "آئی اَیم ساشا فِیئرس" سے "اِف آئی ور اے بائے"، "سِنگل لیڈِیز (پُٹ اے رِنگ آن اِٹ)"، "ہیلو" اور "سُؤیٹ ڈرِیمز" نامی ہِٹ سنگلوں کو پیش کیا۔ اس البم نے نولز کو 2010 میں چھ گریمی اوارڈ جیتنے کی مدد کی، جس کی وجہ سے، انھوں نے ایک فنکارہ کو ایک رات میں سب سے زیادہ انعام جیتنے کا رکارڈ توڑا۔ نولز کی 2011 کی چوتھی سولو البم "4" ان کی سولو فنکارہ کے طور پر چوتھی سلسلہ وار بِل بورڈ ٹُو ہنڈرڈ پر نمبر ایک جگہ پانے والی البم بن گئی۔ اس نے اسے چارٹ کی تاریخ میں تیسری فنکار بنا رکھا جن کی پہلی چار سٹُوڈیو البم چارٹ کی چوٹی تک پہنچے۔

نولز کا کام نے انھیں متعدد انعام اور تسلیم حاصل کیا ہے، جن میں سولہ گریمی اوارڈ، بارہ ایم ٹی وی وڈیو میوزک اوارڈ، ایک بِل بورڈ مِلینیئم اوارڈ اور ہالی وُڈ واک آف فیم پر ایک تارا (ڈیسٹنیز چائلڈ کے ساتھ) سارے شامل ہیں۔ ایک سولو فنکار کے طور پر، نولز نے امریکا میں ایک کروڑ 30 لاکھ البموں کی اکائیاں بیچی ہیں اور دنیا بھر میں 7 کروڑ 50 لاکھ اکائیاں بیچی ہیں، جس کے پیشِ نظر وہ تمام وقت کی ایک بہترین فروخت موسیقی فنکار ہیں۔ 2010 کا سال میں، وہ وی ایچ ون (ایک ٹی وی چینل) کی تمام وقت کے ایک سو عظیم ترین فنکاروں کی فہرست میں شامل آئی تھیں اور ان کے 2012 کی موسیقی کی ایک سو عظیم ترین خواتین کی فہرست میں تیسری جگہ پر رکھی گئیں۔ 2010 میں، نولز فوربز (ایک رسالہ) کی دنیا میں ایک سو پُر قوّت اور متاثر ترین موسیقاروں کی فہرست میں سب سے بلند درجے پر آئیں۔ ان کی موسیقی کام کے علاوہ، نولز نے اداکاری اور کپڑوں اور مختلف پرفیُموں کی ڈزائن میں بھی دلچسپی لی ہے۔ ان کی 2006 کی فلم "ڈرِیم گرلز" میں اداکاری کے لیے انھیں دو گولڈن گلوب اوارڈ دیے گئے۔ نولز نے 2005 میں اپنی خاندانی فَیشن لائن شروع کی اور بعض مارکوں کی حمایت بھی کی ہے، مثلاً لوریال، پیپسی، ٹامی ہِلفِگر، نِنٹینڈو اور وِزیو۔ اپریل 2008 میں، نولز نے امریکی رَیپ موسیقار جے زی کے ساتھ شادی کی اور جنوری 2012 میں اپنا پہلا بچّا، نام بلُو آئوی کارٹر، پیدا کیا۔