بیکن سور کے پہلو، پشت یا پیٹ کا گوشت ہوتا ہے۔ اسے عام طور پر پتلے پتلے پارچوں کی شکل میں بنایا جاتا ہے۔ اسے عام طور پر تل کر یا بھون کر کھایا جاتا ہے۔ مائیکرو ویو میں بھی اسے پکایا جا سکتا ہے۔ کینیڈا کا اپنا بیکن مشہور ہے جسے کینیڈین بیکن کہتے ہیں۔

بیکن میں بہت بڑی مقدار میں چکنائی ہوتی ہے۔ چونکہ بیکن سور کے گوشت سے بنتا ہے، اس لیے یہودی اور مسلمان اسے نہیں کھا سکتے۔ کچھ ثقافتوں میں، جیسا کہ عراق اور ایران میں سور کا گوشت کھانا پلیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس وجہ سے ان علاقوں میں بیکن ٹرکی اور مرغی سے بھی بنایا جاتا ہے۔ ٹرکی اور مرغی کے بیکن میں سور کے گوشت سے بنے بیکن کی نسبت آدھی چکنائی ہوتی ہے۔