تاجک (فارسی: تاجیک/تاجک) ایرانی النسل اور فارسی بولنے والے لوگ ہیں، جن کا تاریخی وطن تاجکستان، شمالی افغانستان اور جنوبی ازبکستان ہے۔

تاجکستان میں آبادی کی بڑی اکثریت تاجکوں پر مشتمل ہے، جبکہ ازبکستان اور افغانستان میں بھی تاجک بڑی اقلیتوں میں شمار ہوتے ہیں۔ کچھ اندازوں کے مطابق افغانستان میں تاجک تاجکستان سے بھی زیادہ تعداد میں آباد ہیں۔ افغانستان کا زیادہ تر شمالی اور مغربی علاقہ ان کا تاریخی وطن ہے۔

سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے بعد پختونوں کے علاوہ تاجکوں نے بھی بڑی تعداد میں ہجرت کی اور اب ان کی اچھی خاصی تعداد پاکستان اور ایران میں افغان مہاجرین کی شکل میں موجود ہے۔

مشہور تاجک شخصیات میں امام ابو حنیفہ، امام بخاری، بو علی سینا، جلال الدین رومی اور احمد شاہ مسعود شامل ہیں۔

تاجکوں کی اکثریت سنی مسلمانوں پر مشتمل ہے، جبکہ ایک بڑی تعداد اثنا عشری اہل تشیع کی بھی ہے۔

حوالہ جات ترمیم