تارا ڈی سوزا

بھارتی فلمی اداکارہ

تارا کونسیٹا ڈی سوزا (انگریزی: Tara D'Souza) (ولادت: 20 دسمبر 1986) جن کو تارا ڈی سوزا کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔[1] وہ مجھ سے فرینڈشپ کروگے اور میرے برادر کی دلہن فلموں میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں۔[2][3]

تارا ڈی سوزا

معلومات شخصیت
پیدائش 20 دسمبر 1986
حیدرآباد، دکن، آندھرا پردیش، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور پس منظر ترمیم

تارا ڈی سوزا 20 دسمبر 1986 کو بھارت کے حیدرآباد میں ایک کوکنی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد آندریاس تھے اور والدہ ڈیان ڈی سوزا تھیں۔ تارا کا ایک بھائی نول پرساد ڈو سوزا اور ایک بہن میرا ڈو سوزا ہیں۔[4]

پیشہ وارانہ زندگی ترمیم

ماڈلنگ ترمیم

تارا ڈی سوزا جب کالج میں تھیں تب ماڈلنگ کا آغاز کیا اور وہ سابقہ ​​کنگ فشر کیلنڈر گرل تھیں۔ فشر کیلنڈر گرل کے لیے وہ 2010 کے حقیقی ٹی وی سیریز گڈ ٹائمز پر کنگ فشر کیلنڈر ماڈل ہنٹ کے بعد منتخب کیا گیا تھا ۔ یہ پروگرام این ڈی ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔[2]

اداکاری ترمیم

2005 میں، تارا ڈی سوزا نے فلم انگریز (2005) سے سنیما کی شروعات کی جو ایک ٹالی وڈ فلم تھی۔ یہ فلم صرف حیدرآباد کے کچھ حصوں میں جاری ہوئی اور مقامی طور پر ایک سپر ہٹ فلم بن گئی ۔ یہ فلم بہت سارے تھیٹروں میں جاری نہیں ہوئی تھی اس لیے تارا اس وقت معروف نہیں تھیں۔[5] انھیں یش راج فلمز کی فلم میرے برادر کی دلہن میں اداکاری کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ یہ ایک ہٹ فلم سمجھی جاتی ہے۔ اس میں انھوں نے پاکستانی گلوکار اور فلم اداکار علی ظفر کے ساتھ کام کیا۔ تارا ڈی سوزا نے فیس بک پر مبنی ایک فلم "مجھ سے فرینڈشپ کروگے" میں بھی کام کیا ۔

فلمیں ترمیم

  • میرے برادر کی دلہن (2011)
  • مجھ سے فرینڈشپ کروگے(2011)
  • دی انگریز(2005)

متعلقہ روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Tara D'Souza" 
  2. ^ ا ب "Tara D'Souza Profile"۔ NDTV Good Times۔ 25 فروری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2021 
  3. "Tara Dsouza's dad proud of daughter's debut"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 3 اکتوبر 2011۔ 01 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2021 
  4. "New kid on the block: Tara D'Souza"۔ اسٹار انڈیا۔ 12 ستمبر 2011 
  5. "Tara D'Souza :: Muvi Reviews"۔ Dev.artoonsolutions.com۔ 13 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2012