محمد ابن اسحق چار شخصیات کا نام ہے پہلے ابن اسحاق، دوسرے محمد بن اسحق ندیم ، تیسرے محمد بن اسحق مطلبی اور چوتھے محمد بن اسحق فاکہی ہیں براہ مہربانی اس طرح کے ناموں کا کچھ حل سوچیں۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:08, 27 مارچ 2017 (م ع و)

میرے خیال میں ابن اسحق یا ابن اسحاق نامی ضد ابہام صفحہ بنانا چاہیئے۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:58, 29 مارچ 2017 (م ع و)
ابن اسحاق تو اسی شخصیت کے ساتھ مخصوص ہے۔ ابن اسحاق (ضد ابہام) میں سارے روابط ڈال دیں مع تعارف (آدھی سطر) اسحاق (ضد ابہام) اور اسحاق (نام) کے بھی صفحات الگ سے بنیں گے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:37, 26 اپریل 2017 (م ع و)
ضد ابہام کے ساتھ پہلے تین عنوانات میں ایک آدھ حوالہ بھی ڈال دیں۔--ابو السرمد محمد یوسفگفتگو 02:22, 27 اپریل 2017 (م ع و)
بہت شکریہ دونوں احباب کا!! میرے سوالات کچھ یوں تھے! 1- اسحق لکھنا ہے یا اسحاق یا پھر اسحٰق؟ 2-ضد ابہام والا صفحہ، ابن اسحاق/ابن اسحق / ابن اسحٰق کا صفحہ بنانا ہے یا ابن اسحاق/ابن اسحق/ ابن اسحٰق (ضد ابہام)؟ 3- زیادہ مشہور شخصیات کے لئے علاحدہ پالیسی ہے یا سب ناموں کے لئے ایک ہی ہے؟ 4- اگر کوئی ان چار شخصیات کو ابن اسحق کے مختلف طرز تحریر سے ڈھونڈنا چاہے گا تو کیا بنے گا۔ 5- ابن حجر ، ابن سعد ، ابن کثیر، وغیرہ وغیرہ کے لئے کوئی واضح اور جامع پالیسی ہونی چاہئے۔ 6- ضد ابہام صفحات کے لئے دو تین طریقہ کار برتے جا رہے ہیں ایک (ضد ابہام ) کے قوسین کے ساتھ وہ بھی کبھی قوسین فاصلے کے ساتھ ہیں کبھی بغیر فاصلے کے اور تیسرا طریقہ صرف نام کے ساتھ ضد ابہام بنایا جاتا ہے اور زمرہ ڈال دیا جاتا ہے اسےایک بنایا جائے۔ گستاخی معاف!--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:46, 27 اپریل 2017 (م ع و)
اچھا آپ ایک جیسا املا اپنانے کی بات کر رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اردو ویکی کا الیک اصول ہمیں عنوانات میں اعراب سے روکتا ہے، کیوں کہ صارفین کو اعراب لگانے میں دقت ہو گی اور یوں وہ دقت محسوس کریں گے۔ میری ناقص رائے یہی ہے کہ ایسے تمام ناموں کو اسحاق لکھا جائے (اردو میں اسے اسحاق ہی لکھا جاتا ہے) اور عربی والے بھی اسے [1] اسحاق لکھ رہے ہیں۔ ہاں کسی بقید حیات شخصیت یا ماضی قریب کا شخص خود اپنا نام اسحٰق لکھتا ہو تو اسے اسحٰق لکھنا پڑے گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:03, 27 اپریل 2017 (م ع و)
اسحاق (نام) اور اسحاق (ضد ابہام) دو الگ الگ موضوع ہیں، نام والے میں نام کے معانی اور اس کی مختلف صورتوں مختلف املا و تلفظ اور اس سے انشقاق شدہ الفاط پر بحث کرتا ہے، اور اس نام کی اہم شخصیات کی فہرست بھی اس میں ہوتی ہے۔ جبکہ ضد ابہام میں لفظ کی وضاحت نہیں ہوتی بلکہ عام طور پر صرف انسانی نام، فلموں، ڈراموں گانوں، مقامات، وغیرہ کی فہرست ہوتی ہے جس کے عنوان میں وہ لفظ آیا ہو۔ عنوان ہو یا متن اردو ویکی ہو یا کوئی بھی مقام قوسین سے پہلے خالی جگہ ہو گی، اگر کسی عنوان میں عبارت اور (ضد ابہام) کے درمیان میں خالی جگہ نہیں ہے تو اسے بلا تکلف فوراً منتقل کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:11, 27 اپریل 2017 (م ع و)
ذرا ذرہ نوازی فرماتے ہوئے تیسرے سوال کا بھی جواب دے دیں کہ یہ صفحہ ابن اسحاق ایک شخصیت سے کیوں مخصوص ہے؟--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:19, 27 اپریل 2017 (م ع و)
میرے خیال سے سب کو بحث میں پڑنے کے بجائے اپنی کارکردگی پر غور کرنا چاہیئے۔ حماد سعید تبادلہ خیال 12:29, 27 اپریل 2017 (م ع و)
بحث نہیں ہو گی تو اصول و ضوابط اور مسائل کیسے حل ہوں گے، ہم ایک دوسرے کے علم و معلومات سے ہی ایک بہتر فیصلے تک پہنچتے ہیں۔ نقی بھائی ابن اسحاق کے نا مسے اور کون کون سی شخصیات معروف ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اس عنوان کو اس شخصیت سے مخصوص نہیں کیا جا سکتا۔ Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:38, 27 اپریل 2017 (م ع و)
ناچیز نے اوپر چار نام دیئے ہیں (پہلے ابن اسحاق، دوسرے محمد بن اسحق ندیم ، تیسرے محمد بن اسحق مطلبی اور چوتھے محمد بن اسحق فاکہی ہیں ) ان میں سے دوسرے نام جو (ابن ندیم کے نام سے زیادہ مشہور ہے) کے علاوہ تاریخی کتب میں باقی تینوں کو ابن اسحاق ہی لکھا جاتا ہے قرائن سے پتہ چلتا ہے کہ کون سا ابن اسحاق ہے۔ بہرحال کسی کا اصلی نام چھوڑ کر کو اس کے باپ کے نام سے (ابن فلان کہہ کر) یا بیٹے کے نام سے (ابو فلان کہہ کر) پکارنا اردو کی ریت نہیں ہے میرے خیال سے ویکیپیڈیا پر مضمون بناتے ہوئے اردو ضوابط مدنظر ہونے چاہیے آپ اس بارے کوئی مناسب روش عطا فرمائیں۔ اب انہی چار ناموں کے مضامین کو دیکھ لیں ان میں یکسانیت نہیں ہے--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:02, 27 اپریل 2017 (م ع و)
واپس "ابن اسحاق" پر