السلام وعلیکم کاشف! سب سے پہلے وکیپیڈیا پر خوش آمدید، امید ہے آپ وکیپیڈیا کے لیے ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔ برادر آپ کو کام کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی مدد درکار ہوں، بلا جھجک اپنا مسئلہ تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام پر تحریر کردیں، انشاء اللہ آپ کی مدد کی جائے گی۔ Fkehar 05:31, 20 اپريل 2007 (UTC)

مناسب تجاویز ترمیم

  • آپ کی تجاویز بہت مناسب ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ چند روز میں ان پر عمل کرلیا جاۓ گا۔ اعراب کے سلسلے میں یہ عرض ہے کہ جب آپ کوئی صفحہ ترمیم کررہے ہوتے ہیں تو آپ کو نیچے یہ عبارت لکھی نظر آتی ہوگی۔

اعراب صرف اشـد ضرورت کی صورت میں استعمال کیجیۓ۔ تفصیل کیلیۓ صفحہ ، اعراب کا استعمال پڑھیۓ۔

بس اس صفحے پر جائیۓ اور اس طرح عموما { { دوزبر } } پر دوزبر لگائیے :-) یاد رہے کہ اس سانچے میں کوئی فضاء (SPACE) نہ آنے پاۓ۔

  • آپ کو تقریباً تمام سانچے اس صفحے پر مل جائیں گے۔ سمرقندی
  • جی میں ابھی روۓ خط Online ہی تھا اس لیۓ آپ کے پیغام کا فوراً جواب دینے کے قابل ہوا۔ کچھ سانچے ایسے بھی ہیں جو کہ آپ کو سانچے نامی زمرے میں نہیں ملیں گے ، یہ ایک ایسے صفحے کا ربط ہے کہ جس پر اس اردو دائرہ المعارف پر موجود تمام سانچے درج ہیں۔ تمام سانچے ۔ سمرقندی


٭السلام علیکم جناب کاشف عقیل صاحب،میں نے اہل حدیث کے تعلق سے کچھ مواد یکجا کرنے کی کوشش کی ہے،ایک نظر فرمالیں، اور صحیح مشورہ دیں، میں نے یہ اس لیے یکجا کیا تاکہ ان کے بارے میں لوگوں کومکمل معلومات ہوجائیں۔--Think good do good 18:27, 29 جون 2009 (UTC)

  • کاشف بھائي آپ براہ راست مولانا کا ویب سائیٹ ملاحظہ کریں، اور دیکھیں کہ کتنے کتابچہ ہیں اور کتنی مستقل تصانیف ہیں۔ مولانا کی تحریروں کی مکمل فہرست سے آپ کو تکلیف کیاہے؟ کیا کسی مصنف کی ساری کتابوں اور کتابچوں کی فہرست ذکر کرنا ویکی پیڈیا کے اصول کے خلاف ہے؟ مطلع کریں! مہربانی ہوگی۔ آپکا ویکی دوست-

--Think good do good 17:00, 30 جولا‎ئی 2009 (UTC)

خوش آمدید ترمیم

آپ کو کام کرتا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ اصل میں صارف تو کافی بنتے ہیں مگر کام کرنے والے کم ہیں۔ امید ہے کہ ہمارا ساتھ بہت اچھا رہے گا اور ہم مل کر اردو کو بھی قابل ذکر دائرۃ المعارف بنا سکیں گے۔--سید سلمان رضوی 22:04, 20 اپريل 2007 (UTC)

گذارش ترمیم

بعد سلام ایک گذارش کرنی ہے کہ آپ جہاں بھی کوئی مشکل اردو کا لفظ استعمال کریں براہ کرم وہاں اسکی انگریزی بھی ضرور درج کیجیۓ ، مثال کے طور پر یہ طریقہ مناسب رہتا ہے جو کہ اکثر سائنسی مضامین میں استعمال کیا جارہا ہے ----- عابِر (transient) ----- وسلام ، سمرقندی

  • میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں اور آئندہ اس بات کاخیال رکھوں گا۔ رہنمائی کا شکریہ --کاشف عقیل 03:55, 28 اپريل 2007 (UTC)
  • کاشف صاحب سلام۔ ابھی ایک سرسری سی نظر نظام شمسی پر ڈالی تو دیکھا resonance کیلیۓ آپ نے گمک کا لفظ لکھا ہے ، جہاں تک میری یاداشت کام کرتی ہے یہ گمگ ہے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ یہ گمک ہی ہے تو ایسے ہی چلنے دیجیۓ نہیں تو درست کرلیجیۓ۔ سمرقندی
  • آپ کے حجے درست ہیں۔ میں نے تصحیح کر دی ہے۔ توجہ دلانے کا شکریہ --کاشف عقیل 00:56, 1 مئی 2007 (UTC)

ایک عرض اور ترمیم

ایک بات اور یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اردو ویکیپیڈیا پر اب تک resonance کیلیۓ اصدا کا لفظ آیا ہے اسی سے ماخوذ لفظ صدا اردو میں مستعمل بھی ہے۔ یہ چند روابط ہیں جہاں لفظ resonance آتا ہے۔ ہماری کوشش یہ ہے کہ پورے ویکی پر ایک انگریزی اصطلاح کیلیۓ ایک ہی اردو اصطلاح ہو۔

وسلام ، سمرقندی


وعلیکم السلام سمرقنری صاحب

آپ کی بات درست ہے کہ ایک انگریزی اصطلاح کیلیۓ ایک ہی اردو اصطلاح ہونی چاہیے۔ ویسے تو آپ یہاں پر زیادہ تجربہ کار ہیں، لیکن اگر مجھے اپنا اردو سائنس کالج کراچی کا زمانہ ٹھیک سے یاد ہے تو وہاں تمام اساتذہ resonance کو گمگ ہی کہتے تھے۔ مجھے تو گمگ زیادہ مناسب ترجمہ لگ رہا ہے۔ کیا باقی لوگوں کی رائے لینی چاہیے؟ --کاشف عقیل 00:42, 1 مئی 2007 (UTC)

  • جی بہتر ہے، آپ گمگ ہی چاہتے ہیں تو ایسے ہی رہنے دیجیۓ۔ میں دوسری جگہوں پر اصداء کو گمگ کردوں گا۔ سمرقندی

نہایت جامع و بلیغ ترمیم

کاشف صاحب نظام شمسی کا مضمون دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے انتہائی جامع اور انگریزی ویکیپیڈیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے والا مضمون تحریر کیا ہے آپنے، اس میں جو محنت اور جاں سوزی آپ کو کرنی پڑی ہوگی اسکا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ میری طرف سے اس کامیابی پر دلی مبارک باد۔ سمرقندی

  • واقعی کاشف بھائی! نظام شمسی کا مضمون اردو وکیپیڈیا کا سب سے بہترین مضمون ہے اور اردو وکی پر اس شاندار آغاز پر میری طرف سے مبارکباد وصول کریں، میرے خیال میں آپ یہاں کے پہلے رکن ہوں گے جن کا پہلا مضمون ہی منتخب مقالہ قرار پایا ہے۔ Fkehar 12:50, 2 مئی 2007 (UTC)
  • مظام شمسی کو منتخب مقالہ قرار دیے جانے پر مبارک ہو کاشف صاحب۔--سید سلمان رضوی 13:49, 2 مئی 2007 (UTC)
  • آپ لوگوں کی ذرہ نوازی ہے کہ اس کوشش کو اتنا سراہ رہے ہیں۔ آپ سب، اور خصوصاً سمرقندی صاحب، کے تعاون، حوصلہ افزائی اور بروقت جوابات کے بغیر اس مضمون کا یہاں تک پہنچنا ممکن نہیں تھا اور اس کے لئے میں آپ سب کا ممنون ہوں۔ --کاشف عقیل 17:25, 2 مئی 2007 (UTC)


اگلے مقاصد ترمیم

اس کے بعد میرے اب دو فوری مقاصد ہیں: نظام شمسی کو "آج کا منتخب مقالہ" قرار دلوانا اور "زمین" کے مضمون کو منتخب مقالے کے درجے تک لے جانا۔ "آج کا منتخب مقالہ" قرار دئیے جانے کے لئے جو شرائط ہوں برائے مہربانی ان کی نشاندہی کر دیں۔ "زمین" کے مضمون پر کام انشا اللہ ایک دو روز بعد شروع کروں گا۔ --کاشف عقیل 17:33, 2 مئی 2007 (UTC)

  • آج کا منتخب مقالہ صفحۂ اول کا ایک ایسا حصہ ہے جسے ہم مہینے میں دو یا تین بار تبدیل کرتے ہیں اور اس تک پہنچنے کے لیے کوئی شرط نہیں صرف مضمون کا منتخب مقالہ ہونا کافی ہے۔ میں اسے آج ہی آج کے منتخب مقالے کے طور پر صفحۂ اول پر رکھ دیتا ہوں۔ Fkehar 05:07, 3 مئی 2007 (UTC)
  • بہت بہت شکریہ فہد بھائی۔ --کاشف عقیل 13:00, 3 مئی 2007 (UTC)

یادآوری ترمیم

کاشف صاحب منصوبۂ تجدیدِ قدیم کے سلسلے میں آپ کے بیان کی یادآوری میں نے کر لی ہے۔ روز ایک یا دو پرانے مضامین درست کرنے کی کوشش کروں گا، سینکڑوں الفاظ سامنے آتے جائیں کے مشورہ دیتے جایۓ گا۔ سمرقندی

  • تجاویز پر غور کرنے کا بہت شکریہ سمرقندی بھائی۔ --کاشف عقیل 12:58, 3 مئی 2007 (UTC)
  • میں کیا کروں بھائی کاشف ، میں نے اب تک بہت لوگوں کو ناراض کیا ہے جو کہ میرے مشکل الفاظ سے خفا ہوگۓ ، بعض تو ساتھ ہی چھوڑ گۓ۔ میں نہیں چاہتا کہ آپ جیسا فہیم انسان میری وجہ سے ناراض ہو جاۓ براہ کرم جو بھی الفاظ غیر معمولی یا عجیب لگیں میری آپ کے گذارش ہے کہ فوراً مجھے بتا دیجیۓ۔ مثال کے طور پر ابھی ایک Stereo پر مضمون لکھا ہے اور phone کا ترجمہ مسماع کر بیٹھا ہوں :-) اگر کوئی آسان لفظ آپ کو سوجھ جاۓ تو ضرور بتائیۓ ۔ سمرقندی
  • مسئلہ شاید یہی ہے کہ آپ کا کیا ہوا ترجمہ غیر مانوس تو لگ رہا ہے، لیکن فوری طور پر کوئی بہتر متبادل بھی نہیں سوجھ رہا۔ جس لفظ کا بھی بہتر متبادل سوجھا، اس کے سلسلے میں ضرور آپ کو تنگ کروں گا :) --کاشف عقیل 14:30, 3 مئی 2007 (UTC)

نقشہ جات ترمیم

بالکل کاشف بھائی! خدمت کے لیے حاضر ہیں جناب! نقشے بنانے کا ایک آسان طریقہ بتا دیتا ہوں وہ یہ کہ سب سے پہلے آپ کے پاس انگریزی یا کسی بھی زبان میں PDF، SVG یا AI کسی بھی Vector فارمیٹ میں نقشہ ہونا چاہیے جیسا کہاقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں (یہ ربط (لنک) ملاحظہ کریں)۔ یہاں سے حاصل کردہ PDF فائل کو ویکٹر گرافک سافٹ ویئر Corel Draw میں امپورٹ کرالیں۔ اس کے بعد اس میں موجود انگریزی متن (ٹیکسٹ) کو حذف کرکے اس کی جگہ اردو یونیکوڈ ٹیکسٹ لکھ سکتے ہیں۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ جس جگہ شہر یا کسی مقام کا نام لکھنا ہے اس کو مٹا کر فوراً اس کی جگہ اردو نام لکھ دیں اس طرح کام ترتیب وار اور منظم طریقے سے چلتا ہے مثلاً اگر آپ پاکستان کے نقشے پر کام کرنا چاہتے ہیں اور کراچی لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے انگریزی یا کسی اور زبان میں لکھا گیا Karachi مٹائیں اور اس کی جگہ فوراً اردو میں کراچی لکھ دیں پھر اسی طرح ہر لفظ کو مٹا کر اس کی جگہ اردو لکھتے جائیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ کورل ڈرا کے 12 اور X3 ورژن ہی یونیکوڈ کو سپورٹ کرتے ہیں اس سے پہلے والے کورل ڈرا کے ورژن یونیکوڈ کا ساتھ نہیں نبھاتے۔ اگر آپ کو ویکٹر پی ڈی ایف نقشے چاہئیں تو میں ان میں سے چند کا لنک آپ کو اوپر دے چکا ہوں۔ سب سے بڑا مسئلہ جو مجھے نقشے بناتے ہوئے درپیش رہا وہ اردو یونیکوڈ میں اچھے فانٹس کی عدم موجودگی ہے اس لیے مجھے فارسی اور عربی فونٹ استعمال کرنا پڑے لیکن اس میں دردِ سر یہ تھا کہ عربی اور فارسی میں اردو کے چند الفاظ مثلاً ٹ، ڑ، ڈ، چ، ژ، ے وغیرہ نہیں ہوتے اس لیے مجھے ان الفاظ کے نقطے اور شوشے الگ سے لگانا پڑتے تھے جس میں کافی وقت ضائع ہوتا تھا۔ تاہم اب مجھے ایک فونٹ کافی موزوں فونٹ مل گیا ہے جو ہمارے وکی پیڈیا کے ساتھی شاکر القادری صاحب کا کارنامہ ہے، اس فونٹ کا نام القلم تحریری ہے جو نقشہ جات میں شہروں کا نام لکھنے کے لیے کافی موزوں ہے۔ یہ فونٹ آپ اس ربط سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مندرجہ بالا طریقے کا ایک نقصان یہ ہے کہ اس سے آپ صرف Political Map ہی بنا سکتے ہیں، Physical Map بنانا تھوڑا زیادہ مشکل کام ہے، اس میں Adobe Photoshop یا Illustrator پر layers پر کام ہوتا ہے، یعنی ہر چیز کی ایک الگ layer بنانا پڑتی ہے مثلاً جغرافیائی خصوصیات کی مرکزی layer اہم ترین ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں اور ریل راستوں کی الگ layer، شہروں کے ناموں کی الگ، صوبائی سرحدوں کی الگ اور اس طرح دیگر مقامات کی الگ layer، اگر آپ کسی feature کو استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اس کی layer کو اڑا دیں، اس طرح بہت زبردست نقشے بنتے ہیں لیکن یہ بہت محنت طلب کام ہے۔ یہ کام سب سے بہتر SVG فارمیٹ میں Illustrator پر ہوتا ہے۔ اب layers بنانا ہمارے بس کا کام تو ہے نہیں اس لیے اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی Cartographer دوست سے رابطہ کریں اور اس سے کسی طرح مختلف layers حاصل کرلیں، اس سے کام میں کافی آسانی ہو جائے گی ؛-) ۔ ہاں اگر آپ Adobe Photoshop پر کسی blank map پر کام کرنا چاہتے ہیں تو یاد رہے کہ Adobe Photoshop کا عام ورژن یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا بلکہ اس کے لیے آپ Adobe Photoshop کے 7 یا اس کے بعد بعد آنے والے ورژنز کا Middle Eastern Version درکار ہوگا جس میں عربی، فارسی، اردو، عبرانی اور دیگر زبانوں کی مکمل سپورٹ موجود ہے۔ اس کے ذریعے آپ آرام سے کام کر سکتے ہیں۔ لیجیے جی اردو نقشہ بنانے کا tutorial اختتام کو پہنچا، امید ہے آپ کو سمجھ میں آگیا ہوگا تاہم اب بھی کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو تو مجھ سے رابطہ کریں بلکہ کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو یا کچھ پوچھنا ہو تو رابطہ کر لیجیے گا۔ اور ہاں ایک بات بتانا بھول گیا! اقوام متحدہ کے نقشے کاپی رائٹ سے آزاد ہیں اس لیے بے فکر ہو کر جس طرح چاہیں استعمال کریں۔ والسلام Fkehar 05:00, 4 مئی 2007 (UTC)


محترم منتظم،

آپ کی ہدایات اوردیوان ِ عام کی آراء کو مدِ نظر رکھتے ہوءے میں نے نیامضمون حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ پرلکھ دیاہے۔براءے کرم اس کو ایک نظر دیکھ لیں۔میں حتی الامکان کوشش کی ہے کہ مضمون غیر جانبداررہے تاکہ وکیپیڈیاکے معیاراورپالیسیوںکے مطابق رہے۔اُمید ہے کہ آپ لوگ مزید راہنماءی فرماءینگے۔۔--سگِ درِگوھرشاہی 09:12, 4 مئی 2007 (UTC)


حوالہ جات ترمیم

جناب کاشف صاحب، بعدسلام آپ نے جومیرے مضمون میں حوالہ جات کے لءے نفطہ ء اعتراض اُٹھایاہے۔ میرے مضمون میں آپ نے مندرجہ ذیل حوالہ جات کے لءے نشاندہی کی ہے۔

  • حضرت باباگوھرعلی شاہ رحمتہ اللہ علیہکے بارے میں کس طرح کا حوالہ آپ کو درکارہے۔حضرت باباگوھرعلی شاہ رحمتہ اللہ علیہ ایک کامل بزرگ گزرے ہیںاورآپ رحمتہ اللہ علیہ کا مزارگاﺅںڈھوک گوھرشاہی تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔
  • دوسراحوالہ آپ نے تعلیمات کے پیراگراف میں بڑھایا، میں نے اس کے آگے کتابوںکالنک حوالے کے لءے ہی دیاہے۔اُمید ہے کہ یہ کافی ہوگا۔
  • تیسراحوالہ آپ نے حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کی تعلیمات کے حوالے سے مانگاہے تومحترم تعلیمات ِ گوھرشاہی کے لءے اگر قرآن، حدیث و تعلیماتِ اولیاء سے حوالے جمع کءے جاءیںتویہ انتہاءی ضیغم کتاب کی شکل اختیارکرجاءیںگے۔
  • چوتھاحوالہ آپ نے سرکارگوھرشاہی کے پیروکاروںکی تعدادکے لءے مانگاہےتویہ حوالہ آپ کو کس طرح سے ثابت کیاجاءے ۔المرکزِ روحانی کوٹری شریف میں سالانہ گیارہویں شریف،جشن ِ شاہی ، جشن ِ ولادت اوررمضانوں میں اعتکاف کے مواقع اس بات کے عینی شاہد ہیں۔آپ چاہیں توپروگرامزکی تصاویرحوالے کے لءے اپ لوڈکی جاسکتی ہیں۔
  • پانچواںحوالے آپ نے حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کے مسجد، امام بارگاہوں،مندروں،گرجوںاورگردواروںمیں خطابات کے ثبوت مانگاہے ۔ان تمام پروگرامزکی سی ڈیزموجودہیںجوکہ آپ کو دکھاءی جاسکتی ہیں۔

اُمیدہے کہ مندرجہ بالاحوالہ جات سے آپ مطءن ہونگے۔ والسلام --سگِ درِگوھرشاہی 12:18, 5 مئی 2007 (UTC)

کاشف صاحب، میں نے آپ کومطلوب تمام تر حوالہ جات صفحہ ء صارف پر تحریرکردءیے ہیں۔براءے کرم اس کو دیکھ لیں اورمیرے مضمون کو کم ازکم میرے لءے توترمیم کرنے کے آپشن کو activateکردیں۔نوازش ہوگی۔ --سگِ درِگوھرشاہی 08:20, 15 مئی 2007 (UTC)

نقشہ سعودی عرب ترمیم

وعلیکم السلام کاشف صاحب! دیر سے جواب دینے پر معذرت کیونکہ کراچی کے حالات کا آپ کو علم ہوگا کہ گذشتہ دنوں یہاں کیا قیامت برپا ہوئی ہے۔ بہرحال مجھے آپ کے سعودی عرب کے نقشے کا بے چینی سے انتظار ہے، میں بھی ایک نئے منصوبے پر کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں کہ کسی طرح نقشوں میں خطِ نستعلیق استعمال کیا جائے، قوی امید یہی ہے کہ یہ تجربہ کامیاب ہو گا، اس پر حتمی کام آج شام کو کروں گا اور ایک نقشہ بناکر انشاء اللہ کل اپ لوڈ بھی کروں گا، دیکھ کر بتائیے گا کیسا ہے؟ آپ سعودی عرب کا نقشہ کب اپ لوڈ کر رہے ہیں؟؟ کیا وہ SVG فارمیٹ میں ہوگا؟ والسلام Fkehar

  • السلام وعلیکم کاشف صاحب! اپنے گھر والوں سے خیریت معلوم کیجیے اور مجھے بھی آگاہ کیجیے۔ ان واقعات میں میرے ایک دوست اور ایک دوست کے بھانجے شہید ہوئے ہیں، ان کے لیے دعائے مغفرت کیجیے گا۔ اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے۔

آپ نے سعودی عرب کا نقشہ بنانے کا بتایا تو میں خوش ہوگیا کہ میرے پاس سعودی عرب کا نقشہ نہیں اس لیے کاشف صاحب بنا دیں گے چلیں کوئی مسئلہ نہیں شام پر کام کرلیں، تو پھر دیکھتے ہیں۔ ایڈوب کے تمام سافٹ ویئرز کا مڈل ایسٹرن ورژن آپ کا کام با آسانی کر دے گا کیونکہ اس میں مکمل عربی، فارسی اور اردو سپورٹ ہے جو ایڈوب کے عام ورژن میں نہیں ہوتی۔ اللہ آپ کو کامیابیوں سے نوازے۔ والسلام Fkehar 04:53, 17 مئی 2007 (UTC)

حوالہ جات ترمیم

کاشف صاحب، میں آپ کو مطلوب تقریباًتمام حوالہ جات میںنے اپنے صفحہ ء صارف پردے دءیے ہیں۔اُمیدہے کہ آپ مطمءن ہونگے۔پھربھی اگرآپ کچھ پوچھناچاہیںتوبراءے کرم بلاجھجھک رابطہ فرماءیں۔میں پوری کوشش کروںگاکہ آپ کے سوالوںکاجواب دے سکوں۔--iamsaa 05:41, 18 مئی 2007 (UTC)

غیر حاضری ترمیم

  • السلام وعلیکم کاشف صاحب! بہت دنوں سے غیر حاضر ہیں، خیریت تو ہے نا؟ آپ کے شام والے نقشہ کا کام کہاں تک پہنچا؟ اس بارے میں ضرور آگاہ کریں۔ میں نے ابھی تین چار دنوں کی محنت سے ایک ایسا نقشہ ترتیب دیا ہے جس میں خط نستعلیق استعمال کیا گیا ہے گو کہ یہ کام بہت زیادہ محنت طلب تھا اس لیے وقت بھی زیادہ لگا لیکن کام کرنے میں مزا ضرور آیا :) آپ مندرجہ ذیل ربط سے یہ نقشہ ملاحظہ کر سکتے ہیں اور اس بارے میں اپنا تبصرہ (خصوصا تنقیدی) ضرور کیجیے گا۔ والسلام

 

«کاشف عقیل/وثق 1» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔