لا الہ الا اللہ کے الفاظ کو تہلیل کہتے ہیں، یہ ایک ذکر ہے، جسے احادیث میں بڑی اہمیت حاصل ہے ، ’’لاإلہ إلا اللّٰہ‘‘میں توحید اور شانِ یکتائی کا بیان ہے۔ یہ جملہ شرک جلی و خفی کو دفع کرتا ہے اورجملہ حجابات کو رفع کرتا ہے۔ حدیث میں ہے’’ لاإلہ إلا اللّٰہ‘‘ کے لیے اللہ تعالیٰ سے وَرے کوئی حجاب نہیں، یہاں تک کہ یہ کلمہ اللہ تعالیٰ تک پہنچ جاتا ہے۔" (تحفۃ الالمعی: 8/ 42)