عصرِ حاضر کی معروف شاعرہ

پیدائش ترمیم

نام ثریا اور تخلص حیاؔ ہے ۔ وہ محمّد کامل دہلوی کے ہاں 26 جون 1946ء کو دہلی میں پیدا ہوئیں ۔

تعلیم ترمیم

ان کی پرورش خالص ادبی و علمی گھرانے میں ہوئی اس لیے بچپن سے مطالعے کا شوق پیدا ہوا اور ابتدائی تعلیم کراچی کے ' برنٹین کیری' اسکول میں چھ جماعتیں پڑھیں اور ہر جماعت میں اوّل مقام حاصل کیا۔ اپوا اسکول سے 1961ء میں میٹرک کیا اپوا کالج سے گریجویشن کیا 1967ء میں کراچی یونیورسٹی سے سیاسیات میں ایم۔ اے کیا ۔

ادبی سفر ترمیم

تعلیمی سفر کے دوران ہی ادبی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ ایک مجموعہ کلام " کشتِ جاں" شائع ہو چکا ہے ۔ ایک کتاب ادب اطفال کے تحت ایک محاورہ ایک کہانی ایک اکیڈمک کتاب ”خزینۂ اردو“ جو پاکستان کے مختلف اسکولوں میں رائج ہے بے شمار اخبارات و جرائد میں کلام چھپتا رہا۔جنگ۔۔اخبارِ جہاں۔اخبارِ خواتین۔۔نیرنگِ خیال۔۔تخلیق۔۔جائزہ ۔۔نگار۔الفتح۔۔لیل و نہار۔۔سویرا وغیرہ ۔

حوالہ جات ترمیم

پیشکش : اعجاز زیڈ ایچ